Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شائقین کے دل جیت لئے، نیدرلینڈز سے دبئی پہنچنے والی قومی ٹیم کے بلے باز کی دوران سفر قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹی 20 ایشیا کپ 2022ء کے لیے ٹیم کی دبئی آمد کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی، شیئر کی گئی ویڈیو میں کھلاڑی دبئی پہنچنے کے بعد بس میں سفر کے دوران مختلف سرگرمیوں میں مصروف تھے، کوئی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں داخلی اختلافات کی خبر ٹیبل اسٹوری ہے۔ ایم کیو ایم نے پہلے بھی بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ایم کیو ایم کی لیڈرشپ ڈاکٹر خالد مقبول کی قیادت میں متحد ہے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 21 ویں آئی ٹی سی این نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے ریاست کے اندر ریاست بنارکھی ہے اور کے الیکٹرک پیسہ کمانے کی مشین بنی ہوئی ہے، ضرورت اس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ قطری اخبار کے مطابق قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہےکہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنےکا منصوبہ ہے۔ اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کے موقع پرکیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق قطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری کرےگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نےکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) تصویر میں کیٹرپلر(سنڈی) نما ایک کیڑا دکھائی دے رہا ہے جو ایک طرح کا بیکٹیریا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انسانوں کے منہ میں عام پایا جاتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بال، جلد اور چہرے پر بھی باریک خردنامیے پائے جاتے ہیں اور انہیں میں سے ایک سائمنسیلا موئلیری ہے جو طویل عرصے سےخود کو بدلتے رہتے ہیں اور ارتقا کے تحت انسانی منہ کےاندر موجود رہتا ہے۔ یہ حقیقت میں ایک بیکٹیریا ہے جو دیکھنے میں کیٹرپلر جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کیڑے نما بیکٹیریا نے اپنی…

مزید پڑھیں

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جس کے بعد اسپاٹیفائی اور ایپل کو شدید مسابقت کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں فی الحال امریکی صارفین کے لیے ایک علیحدہ پیج پیش کردیا ہے۔ سب سے پہلے یہ خبر ایک مخبر ویب سائٹ 9 ٹو 5 گوگل نے دی تھی۔ اس کے بعد اب امریکی صارفین youtube.com/podcasts پر جاتے ہیں تو انہیں ایک نیا پوڈکاسٹ بٹن دکھائی دے گا۔ یہاں آپ ٹرینڈنگ پوڈکاسٹ اور چینلز دیکھ سکتے ہیں جن کے پہلے ہی لاکھوں صارفین ہیں۔ ان میں ایچ تھری پوڈکاسٹ اور لوگن پال پوڈکاسٹ…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) جانوروں پر حوصلہ افزا ٹیسٹ کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ ان کا تیارکردہ نیا دماغی سینسر مصنوعی ذہانت کے بل پر دماغی چوٹ اور اس کی کیفیت سے مسلسل آگاہ کرسکتا ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی اس کی انسانی آزمائش شروع ہوگی کیونکہ سر میں شدید چوٹ یا حادثوں کی وجہ سے ’ٹراماٹک برین انجری‘ (ٹی بی آئی) دنیا بھراموات اور معذوری کی بڑی وجہ بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس چوٹ کے بعد دماغی پر منفی اثرات سے مسلسل آگہی ضروری ہوتی ہے۔ دورانِ علاج ٹی بی آئی کے پورے عمل میں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 72 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 217 روپے 66 پیسےسے بڑھ کر 218 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 226 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ایمرجنسی صورتحال 2010 سے کہیں زیادہ ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئی اور سندھ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک کروڑ سے زائد لوگ گھروں سے باہر ہیں۔ 6 لاکھ کیوسک کا ریلہ سکھر سے گزر رہا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں بارش اور سیلاب سے 300 اموات ہو چکی ہیں اور 100 سے زائد افراد زخمی…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان میں فٹبال کو انٹرنیشنل ٹریک پر واپس لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ قومی سینئر ٹیم کی تشکیل کیلئےسلیکشن کا عمل 27اگست سے شروع ہو گا۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق پہلے مرحلے میں 90کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا گیا۔ کھلاڑیوں کو کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لیکر شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا ہے کہ جلد کسی انٹرنیشنل ٹیم کی میزبانی کے خواہاں ہیں۔فٹبال سیریز کی میزبانی کیلیے دوست ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔ الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی میں موسم کی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ پر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے…

مزید پڑھیں