Author: Khabrain News

پشاور:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلیاں تباہی پھیلانے لگیں، دیر بالا میں سکول سے واپس جاتے وقت3 بچیاں ریلے میں بہہ گئیں۔ ایک نعش مل گئی جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ سکول 3 روز کیلئے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر صوبوں سمیت خیبر پختونخوا میں موسمیاتی تبدیلیوں نے حالات کو تبدیل کردیا ،بالائی علاقے چترال ،گلگت بلتستان کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر موجود برف اور منجمد گلیشئیر تیزی سے پگھلنے لگے، صوبہ بھر میں حالیہ بارشوں سے مختلف اضلاع میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) خاتون جج کو دھمکیاں اور توہین عدالت کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے، عمران خان مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرینگے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عمران خان کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی حفاظتی ضمانت کا آج…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے وکیل چودھری اور دیگر لیگل ٹیم کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر کچھ حصے ایف آئی آر میں شامل کیے گئے، میں اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مثبت کیسز کی شرح 1.92 فیصد رہی۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق ملک میں کورونا کی چھٹی لہر کے مہلک وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 16 ہزار339 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 313 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے تقریباً 3 بلین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اس امداد کا مقصد یوکرین کو روس کے حملے کے خلاف دفاع میں مدد کرنا ہے جو طویل مدت کے لیے ہے اور یہ جنگ ساتویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے۔ یوکرین کے سوویت یونین سے یومِ آزادی پر جوبائیڈن نے کہا کہ 2.98 بلین ڈالر کا پیکج کیف کو فضائی دفاعی نظام، توپ خانے کے نظام اور جنگی سازوسامان، بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کے انسداد اور ریڈارز کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی سرگرمیاں معطل کرکے متاثرینِ سیلاب کی مدد یقینی بنائیں۔ چوہدری شجاعت نے بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں سےٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پررنجیدہ ہوں۔ انہوں نے اپیل کی کہ سیاسی جماعتیں اپنی سرگرمیاں معطل کرکے متاثرین سیلاب کی مدد یقینی بنائیں، حکومت اوراپوزیشن مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ چوہدری شجاعت نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ ق کے کارکن متاثرہ افراد کی بحالی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا ٹی 20 کپ 2022 کے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بے صبری سے متوقع میچ سے قبل بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور پاکستان کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم کی دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات ہوگئی۔ خیال رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان 28 اگست کو بھارت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، اس لیے سب کی نظریں ہائی سٹیک میچ پر ہوں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹؕر پر بی سی سی آئی نے ویڈیو شیئر کی جس میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سندھ کے سیلاب زدہ خاندانوں کی مدد کو پہنچ گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفریدی نے سندھ میں ریسکیو آپریشن شروع کرنے میں مدد کرنے پر اپنی فاؤنڈیشن کے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (SAF) سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کے لیے سندھ کے پانچ اضلاع میں پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل سیف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیا، کرکٹر اپنے مداحوں کو SAF کے کام…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر وائٹ ہاؤس نے امریکی خاتون اول کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنےکی تصدیق کی ہے۔ کمیونیکیشن ڈائریکٹرکا کہنا ہےکہ جِل بائیڈن میں کورونا وائرس کی علامات دوبارہ ظاہر نہیں ہوئیں، وہ ڈیلاویئر میں آئسولیشن میں رہیں گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ خاتون اول کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنے پر امریکی صدر 10 روز تک ماسک لگائیں گے۔ خیال رہےکہ 3 روز قبل ہی جِل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کے بعد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے 5ماہ قبل بھارت کی طرف سے میزائل فائر کرنے کے واقعے کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی سپرسونک میزائل فائر کرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارتی میزائل فائر کرنے کے غیر ذمہ دارانہ اقدام پر افسران کو سزائیں غیر تسلی بخش، ناقص اور ناکافی ہیں۔ بھارت پاکستان کے مشترکہ انکوائری کے مطالبے کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ بھارت میزائل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، سیفٹی…

مزید پڑھیں