آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) انسان کی زندگی میں کئی خواہشات اور مقاصد ہوتے ہیں جنہیں وہ مرنے سے پہلے پورا کرنا چاہتا ہے،کچھ لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں تو کچھ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ مشہور شخصیت بن جائیں لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی کافی منفرد خواہشات ہوتیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں بتارہے ہیں جن کی زندگی کی ایک ایسی منفرد خواہش تھی جو ان کی 100ویں سالگرہ پربالآخر پوری ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی جین بیکنٹن کی خواہش تھی کہ زندگی…
Author: Khabrain News
شیخوپورہ : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کی صدر اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کے دل میں بستے ہیں، چوروں کا ٹولہ ان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر انتقامی کارروائیاں کر رہا ہے۔ شیخوپورہ میں پارٹی کی مقامی قیادت کے اجلاس میں یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ قوم کے مجرم ہمیں لیکچر دینا بند کریں، لٹیروں کے گروہ نے وفاقی حکومت بنا کر پاکستانی عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ ہر ضلعے میں پارٹی کی یونین کونسل سطح پرتنظیم…
کیف : (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی سوویت یونین سے علیحدگی حاصل کرنے کے دن کے موقعے پر روس کی جانب سے ایک ریلوے اسٹیشن پر کیے گئے راکٹ حملے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے اپنے ویڈیو خطاب میں یوکرینی صدر نے کہا کہ مشرقی یوکرینی ریجن دونیتسک سے 145 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود چھوٹے سے ٹاؤن چیپلین کے ریلوے اسٹیشن پر روس کی جانب سے راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم چیپلین کے غم میں مبتلا ہیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈارکو اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی دو رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے گزشتہ دنوں اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کے معاملے پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اسحاق ڈار نے وکیل سلمان بٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ…
فلوریڈا : (ویب ڈیسک) جینیفر فلاون نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر سلویسٹر اسٹیلون کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سلویسٹر اسٹیلون کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہم یہ معاملہ دوستانہ اور نجی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جینیفر فلاون نے علیحدگی کیلئے جمعے کے روز فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی کی عدالت سے رجوع کیا تھا جہاں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر اسٹیلون ازدواجی اثاثے (Marital Assets) چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے درمیان شادی…
جھارکنڈ : (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں دوستی سے انکار کرنے پر شہری نے لڑکی کو آگ لگادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جھارکنڈ میں پیش آیا،آگ لگنے کے باعث 19 سالہ طالبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملزم شاہ رخ نے لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر اس وقت آگ لگائی جب وہ گھر میں سورہی تھی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس…
لاہور : (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ہانگ کانگ نے کوالیفائر کے آخری میچ میں یو اے ای کو 8 وکٹ سے شکست دی، کوالیفائر کے تینوں میچز جیت کر ہانگ کانگ نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ہانگ کانگ کی ٹیم اب ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ شامل ہوگئی ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مکمل آرام نہ کرنے کی وجہ سے گھٹنے کی انجری سے جلد نجات پانے کے بجائے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی۔ شاہین آفریدی سر ی لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو ئے ، ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے مطابق شاہین کا ری ہیب کرایا گیا لیکن انہیں مکمل آرام دینے کے بجائے ٹیم کے ساتھ نیدر لینڈز بھیج دیا گیا جہاں وہ کوئی میچ نہ کھل سکے۔ آخری ون ڈے سےقبل شاہین آفریدی کو 4 سے…
لاہور:(ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیک اورخفیہ اکاؤنٹس میں کاروباری گروپوں کی جانب سےکروڑوں روپےچندہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں 15 اداروں کونوٹس بھیج دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ غیر قانونی ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اےکی تحقیقات میں اب تک پی ٹی آئی کے7 جعلی اور خفیہ اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں۔ ذرائع کے…
کیف:(ویب ڈیسک) یوکرین روسی حملے کے بعد پہلا یوم آزادی منا رہا ہے، اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بار پھر کیف پہنچ گئے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کیف میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کی اور انہیں برطانوی حمایت کا یقین دلایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا برطانیہ یوکرین کے ساتھ کھڑ ا ہے، انہیں یقین ہے یوکرین یہ جنگ جیت جائے گا۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روس کیخلاف جنگ کے لیے یوکرین کو مزید ڈرونز، میزائل اور دیگر جنگی…
