Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا اور وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سمیت دیگر حکام وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف قطر کا 2 روزہ دورہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیدیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں غیرمعمولی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی جذبہ دکھانا ہوگا۔متاثرین کے لیے قوم خصوصاً بیرون ملک پاکستانیوں کے عطیات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے خطیر رقم درکارہوگی۔وسائل کی دستیابی کے لیے وفاقی حکومت صوبوں سے مل کر بھرپور کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تیزبارشوں اور شدید سیلابی ریلوں سے ریلیف کےکاموں میں مشکلات آرہی ہیں۔عوامی مدد سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گریڈ 7 سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دی جائے گی جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی 2 دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خاتون جج ،آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے باوجود ریلی نکالنے کے خلاف درج مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہو گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے اور ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت یکم ستمبر تک منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت ایک…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں مسلسل مون سون بارشوں کے باعث ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کازوے کو زیر آب آنے پر ایک بار پھر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ کراچی میں بارش کےبعدایک بارپھرکورنگی کازوے کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ کورنگی کازوے پر سفر کرنے والوں کا سفر طویل ہوگیا۔ کازوے بند ہونے کے باعث جام صادق پل پر ٹریفک کا دباو بڑھ گیا۔ شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سے قبل بھی بارش کے دوران کازوے کو دس روز بند رکھنے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر سے وطن واپسی پر پیغام جاری کیا ہے۔ وزیر اعظم نے پرتپاک خیر مقدم اور بہترین میزبانی پرقطری حکومت، عوام اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کا اہم دورہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس جارہے ہیں، دورہ قطر کے دو اہم پہلو قابل ذکر ہیں، پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح وژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نئے مواقع سامنے آرہے ہیں اس لیے دونوں ممالک تعلقات…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیخلاف ایکشن کا کہا تو میرے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی میں پیشی کے موقع پر کہا کہ شہباز گل کو تشدد کا کا نشانہ بنایا گیا جس پر میں نے کہا اس پر ایکشن لوں گا اور میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ تقریر کے دوران خاتون جج کو دھمکی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی قسط موصول ہونے سے قبل ہی امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 219 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کو 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک…

مزید پڑھیں

سکھر: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ظالم حکمران مصیبت کے وقت سیاست میں مصروف ہیں، قوم سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے۔ سکھرمیں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں نے امداد ارکان اسمبلی کو دے دی ہے، جو متاثرین کو سیاسی سپورٹ کی یقین دہانی کے بعد فراہم کی جا رہی ہے۔وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمے داری انجام نہیں دے رہی ہیں، لاکھوں لوگ بارشوں کے دوران کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، بچوں کے کھانے کے لیے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمے میں درخواست قبل از گرفتاری جمع کروادی۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سیشن کورٹ میں وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی۔ اسد عمر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنر اس…

مزید پڑھیں