برسبین: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک اسکول کی تشکیلِ نو کے دوران مزدوروں کو تقریباً 87 سال پُرانا پیغام بوتل میں بند ملا ہے۔ آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے شہر برسبین کے ایک نواحی علاقے اینرلے کے جنکشن پارک اسکول کا کہنا تھا کہ کوئنزلینڈ کے ورثہ بحالی کے ادارے کے مزدوروں کو بوتل میں بند یہ پیغام اسکول کے حلزونے(مینار) سے ملا جو 1935 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ بوتل میں بند یہ پیغام بڑھئی کا کام سیکھنے 16 سالہ گورڈن بینسن نے 12 اکتوبر 1935 کو لکھا تھا۔ بینسن نے لکھا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ…
Author: Khabrain News
منیلا: (ویب ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی آب وہوا (کلائمٹ چینج) سے نہ صرف دنیا بھر میں انفیکشن بڑھ رہے ہیں بلکہ ہم انسان ان سے لڑنے کی صلاحیت بھی کھوتے جا رہے ہیں۔ جامعہ ہوائی کے ڈیٹا سائنٹسٹ کیمیلو مورا نے بتایا ہے کہ کلائمٹ چینج سے خود امراض کی شدت اور انسانوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ کئی ایک موسمیاتی شدتوں سے جراثیم کی سرگرمی بڑھ جاتی ہے اور ان کا انسانی حملہ شدید ہوسکتا ہے بلکہ ہو بھی رہا ہے۔ اس تحقیق میں کل 77…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران عسکری قیادت نے سیلاب متاثرین کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 250 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس کی صدارت سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ بیان کے مطابق کانفرنس کے دوران فورم کو ملک میں سیلاب کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے بیرونی اور داخلی سلامتی کی…
کراچی: (ویب ڈیسک) سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر بڑھ کر 1764 روپے کی سطح پر آگئی جس کے اثرات ملکی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے اور یہاں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام قیمت 1029 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے کی سطح پر آگئی۔
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا دوست ممالک سے ڈالرز ملنے کی خبریں تو آرہی ہیں لیکن ڈالرز ابھی تک نہیں آئے ۔ یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہورہا ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 3 پیسے مہنگا ہو کر 219 روپے 45 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے بڑھ کر 229روپے پر پہنچ گیا ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس مزید نیچے چلا گیا۔ 100 انڈیکس 305 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 32 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کابل: (ویب ڈیسک) طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرونز کو جارحیت تصور کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان کی فضائی حدود میں امریکہ کے ڈرونز موجود ہیں اور ان ڈرونز کے معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو اگر کوئی تحفظات ہیں تو وہ طالبان حکومت سے شئیر کرے۔ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی کابل میں ہلاکت ایک الزام ہے جس…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں شدید سیلاب کے ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔متاثرین سیلاب کی بحالی بڑا چیلنج ہے ،سب کو ملکر آگے چلنا ہوگا۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ملک کا کوئی ایس حصہ ایسا نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نہ ہو۔ انہوں نے کہاہے کہ این ڈی ایم اے ،پی ڈ ی ایم اے اور صوبائی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ ستمبر میں اسی قسم کا اسپیل آسکتاہے۔ممکنہ تباہی سے نمٹنے…
سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی کے علاقے میں نام نہاد آپریشن کے دوران نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران تشدد اور فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران اڑی اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کیا۔ اس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا اور وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سمیت دیگر حکام وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف قطر کا 2 روزہ دورہ…
