Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی، جس پر بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے لگژری اشیاء(جن میں گاڑیاں بھی شامل تھیں) کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پابندی ختم کرنے کے باوجود حکومت ان اشیاءکی درآمد کی حوصلہ شکنی کرے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان درآمد کی جانے والی ان لگژری اشیاءپر حکومت اتنا ٹیکس لاگو کر دے گی کہ انہیں خریدنا لوگوں کے لیے لگ بھگ ناممکن ہو جائے گا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس اعلان پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹیز 100فیصد کر دی ہیں جو اس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی کھیلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے ستاروں پر کمند ڈالی اور کامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور یہ کھلاڑیوں کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ایتھلیٹس نے سبز ہلالی پرچم اور پوری قوم کا نام روشن کیا اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میرے گاؤں میں ہسپتال بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی کھیلوں میں میڈلزحاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم کئے گئے، ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میرے گاؤں میں ہسپتال بنایا جائے، وزیراعظم کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکرگزار ہوں، قوم کی…

مزید پڑھیں

سوات: (ویب ڈیسک) لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی سوات ایکسپریس وےکو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جمعرات کی صبح بندکی گئی سوات ایکسپریس وے کو موٹر وے پولیس نے ہر قسم کی ٹریفک کے لیےکھول دیا ہے۔ سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بندکیا گیا تھا۔ موسم کی خرابی اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، انتہائی…

مزید پڑھیں

فیصل آباد : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کو حلقہ این اے 108 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عابد شیرعلی کو بجلی کے بلوں میں فیول سر چارج واپس لیے جانے کے اعلانات پر طلب کیا گیا، عابد شیر علی نے حکومتی اعلان سے ایک روز قبل ہی فیول سر چارج سے متعلق اعلان کیا تھا۔ عابد شیر علی کو بھیجےگئے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ الیکٹرانک میڈیا سے معاملےکا الیکشن کمیشن کے علم میں آنےکے بعد نوٹس لیا گیا، عابد شیر علی 26 اگست…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مریم نواز اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں کیخلاف توہین کی درخواست مقامی وکیل علی اعجاز بٹر نے دائر کی۔ مسلم لیگ ن رہنماوں عطا اللہ تارڑ اور مریم اورنگزیب کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریم…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اسلام کی عدالت سے جوڈیشل ریمانڈ ملنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے، ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے دیا جانے والا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل قوانین کے مطابق دوسرے قیدیوں کی طرح ان کی حفاظت اور بہترین دیکھ بھال کو ہر صورت…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب اماراے سے تعلق رکھنے والی خاتون عائشہ المنصوری نے ملک کی پہلی کمرشل پائلٹ کپتان کا عہدہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ عائشہ المنصوری امارات کی قومی ائیر لائن اتحاد کے ساتھ طویل عرصے تک بطور پائلٹ خدمات سرانجام دے رہی ہیں، انہوں نے سال 2007 میں اپنے پروفشنل کیرئیر کا آغاز کیا۔ اتحاد ائیر ویز نے عائشہ کو تجارتی ایئر لائن میں متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون کیپٹن کے طور پر نامزد کیا ہے، اس موقع پر نو منتخب کپتان کا کہنا…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کی رہائی کیخلاف بھارتی مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا کی رہائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔تلنگانہ ریاست کے شہر حیدرآباد میں ہزاروں افراد نے ٹی راجا سنگھ کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکام سے اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بھارتی پولیس نے گستاخ رسولﷺ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرتشدد کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی حکام نے…

مزید پڑھیں