Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی تنظیموں اور مالیاتی اداروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی ڈونرز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور ڈونرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چین، امریکا اور یورپی یونین کے حکام، اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت کے اداروں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے عالمی شراکت داروں کو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کیے جانے کے بعد قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان می قومی ٹیم کے ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا محکمانہ کھیلوں کی بحالی کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ واقعی ایک قابل تحسین فیصلہ ہے۔گزشتہ چند سال تمام کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے بہت مشکل رہے ۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر طنزیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس نے لکھا کہ میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں، چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو، قیمتیں 4 سے 5 گناہ بڑھا دو، کسی کی مدد نہیں کرنا۔ شعیب اختر نے…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہمارے تینوں فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلر کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز سے کھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر رشید کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کے لیے بلایا گیا ہے۔تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا،ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں 1 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا حکم جاری کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کاحکم سعودی عرب کا پاکستان کی معیشت اور عوام کی مددکا اعادہ ہے۔ خیال رہے کہ شاہ سلمان کی جانب سے یہ حکم نامہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے بعد جاری کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف گجرات میں دہشت گردی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رانا ثنااللہ کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف دہشت گردی اورکار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ ایک شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فی الفور 5 ارب روپے مختص کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کی پائی پائی متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی، پوری مشینری مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت پنجاب کی پہلی ترجیح ہے، متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے دوسرے روز بھی قومی کرکٹرز اِن ایکشن ہوئے، انجری کا شکار شاہین آفریدی کے متبادل محمد حسنین سمیت کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس میں خوب پسینہ بہایا۔ دبئی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں، قومی کرکٹرز نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی زبردست پریکٹس کی۔ پاورہٹنگ پر خصوصی توجہ دی گئی، نوجوان باؤلر محمد حسنین نے بھی کیمپ جوائن کر لیا اور اپنی تیکھی باؤلنگ میں مزید نکھار لانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ ہفتے کو شروع ہو گا جبکہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے حکومت سندھ کے اقدامات کو ’ناکام‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے پیپلز پارٹی بری طرح فیل ہوچکی ہے، انہوں نے صوبے کو معاشی و سیاسی طور پر ڈبو دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو اپنی زمہ داری سہی طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے، یہ سیاسی حریفوں بشمول علیم عادل شیخ کوگرفتار کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں عوام سیلاب سے تباہ ہوگئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کو ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے۔ سابق وزیراعظم پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کا دورہ کر کے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ اس دوران امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداران اور انتظامیہ سے بریفنگ لیں گے۔ دوسری طرف سندھ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف نے سکھر اور کراچی کے جلسے کینسل کر دئیے ہیں۔ سابق وزیراعظم…

مزید پڑھیں