ریاض: (ویب ڈیسک) عمرے کیلئے مکہ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں دو عمانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ ریاض میں عمانی سفارتخانے نے اپنے دو شہریوں کی موت کی تصدیق کردی ہےجب کہ ہلال احمر مکہ کے مطابق حادثہ بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کچھ افراد معمولی زخمی ہیں جبکہ کچھ افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔ عمانی سفارتخانے کا کہنا ہے بس میں سوار تمام افراد عمانی شہری تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی نعشوں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ووٹر ڈوب گئے، ووٹ لینے والے اسلام آباد یا بیرون ملک ہیں، ایسا لگتا ہے پاکستان لاوارث ہے، لوٹنے والے موجود، بچانے والا کوئی نہیں ہے جبکہ سیلاب زدگان کو راشن اورخیمے سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہو رہا ہے۔ اسلامک سینٹر ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ فنڈز گراؤنڈ پر نظر نہیں آ رہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے نام پر کرپشن کے دروازے کھلیں گے، حکمران جماعتوں کے ممبران اسمبلی اور ٹھیکیدار مال بنائیں گے۔ انہوں…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے تمام جنرل افسران نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتائی ہے۔ پاک فوج اپنے اسٹاک سے اب تک تین ہزار 700 سے زائد ٹینٹس اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ متاثرین سیلاب و بارش میں تقسیم کرچکی ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے اپنے تین دن سے زائد کا راشن بھی سیلاب متاثرین میں بانٹا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس…
کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 15 اگست کے بعد ہونے والی تیز بارشوں سے تقریباً تمام شہر ڈوب گئے ہیں، اس وقت ہمیں سیلاب و بارش متاثرین کے لیے دس لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ بات اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب و بارش متاثرین کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے جولین ہارنیس کو بتایا کہ حکومت سندھ کے پاس اسٹاک میں 86 ہزار خیمے موجود…
دبئی: (ویب ڈیسک) شاہین آفریدی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، محمد وسیم انجری کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔ ایشیا کپ کے لئے دبئی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، دو ٹاپ فاسٹ باؤلر انجری کروا بیٹھے۔ محمد وسیم جونیئر پریکٹس سیشن میں باؤلنگ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے، ان کو ایم آر آئی کے لیے گراؤنڈ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی گھٹںے کی انجری کا شکار ہوکر ایشیا کپ سے باہر…
کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں بارشوں کی صورت حال کے باعث سرکاری و نجی اسکول اور کالج مزید 2 روز بند رکھنےکا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں 26 اور 27 اگست کو سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ موسم کی صورت حال کے پیش نظر مزید تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق سندھ بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہےکہ سندھ کےکئی اضلاع…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی تنظیموں اور مالیاتی اداروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی ڈونرز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور ڈونرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چین، امریکا اور یورپی یونین کے حکام، اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت کے اداروں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے عالمی شراکت داروں کو…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کیے جانے کے بعد قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان می قومی ٹیم کے ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا محکمانہ کھیلوں کی بحالی کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ واقعی ایک قابل تحسین فیصلہ ہے۔گزشتہ چند سال تمام کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے بہت مشکل رہے ۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر طنزیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس نے لکھا کہ میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں، چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو، قیمتیں 4 سے 5 گناہ بڑھا دو، کسی کی مدد نہیں کرنا۔ شعیب اختر نے…