تازہ تر ین

پاک فوج کے تمام جنرل افسران نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے تمام جنرل افسران نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی ہے۔
یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتائی ہے۔
پاک فوج اپنے اسٹاک سے اب تک تین ہزار 700 سے زائد ٹینٹس اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ متاثرین سیلاب و بارش میں تقسیم کرچکی ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے اپنے تین دن سے زائد کا راشن بھی سیلاب متاثرین میں بانٹا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس وقت ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے تحت چالیس ہزار سے زائد متاثرین سیلاب کو آرمی کے قائم کردہ 137 ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے جب کہ 200 کے قریب عارضی طبی مراکز میں 23 ہزار سے زائد افراد کو ادویات اور طبی امداد فراہم کی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain