Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ٹریک پر پانی آجانے کی وجہ سے آج مزید 14 مسافر ٹرینوں کو معطل کردیا گیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 41 اپ 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور 15 اپ 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 45 اپ 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس، 7 اپ 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس، کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے 13 اپ 14 ڈاؤن عوام ایکسپریس، کراچی سے جیکب آباد کے درمیان چلنے والی 145 اپ 146 ڈاؤن…

مزید پڑھیں

گجرات: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے آبائی قصبے منگووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری پر پولیس نے زیادتی کی۔سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی پی دور میں نہ کوئی سیاسی قیدی تھا اور نہ ہی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک ہوا، آج کل ٹارچر کے طریقے ایسے ہیں جس سے جسم پر نشانات نہیں پڑتے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

راجن پور: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ملتوی ہو گیا۔ عمران خان اور پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان کا دورہ کرنا تھا اور روجھان میں شمش آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا تھا۔ موسم خراب ہونے کی وجہ سے عمران خان اور پرویز الٰہی کا دورہ روجھان ملتوی کر دیا گیا۔عمران خان نے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے بھی ملاقات کرنی تھی۔ یاد رہے کہ…

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع کی جائےگی۔ پی سی بی کے مطابق شائقین کرکٹ آج سے آن لائن اور کل سے بوتھ سے ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 30 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو وارڈز میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں

پشاور : (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) محمود خان نے کہا ہے کہ جب تک سیلاب متاثرین کو ریلیف نہ دے دیں تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نا لائق اور نااہل حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی ہے، زرداری کے پاس لوٹے خریدنے کیلئے کروڑوں روپے موجود ہیں لیکن سیلاب زدگان کیلئے کچھ نہیں ہے۔ پشاور میں ’’منشیات فری پشاور‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو پتہ ہوتا ہے کہ کیا چیز کہاں سے آتی ہے، منشیات کے اڈوں کو…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے صدر جو بائیڈن کی بیٹی کی ڈائری چرانے کے الزام میں دو افراد کو سزا سنادی۔ دونوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2020 میں ڈیموکریٹس کے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دوسری ذاتی اشیا فلوریڈا سے چرانے کے بعد ریاستی حدود سے باہر لے جاکر فروخت کی تھیں۔ نیویارک کی وفاقی عدالت میں ملزمان ایمی ہیرس اور رابرٹ کرلینڈر پر 2020 میں ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دوسری ذاتی اشیا چرانے اور ریاستی حدود سے باہر لے جاکر فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 118 ننکانہ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ لاہورمیں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماحسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 118 میں پی پی کے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، ہم ن لیگ کی امیدوار شذریہ منصب کی بھرپور حمایت کریں گے۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لوگوں کو ریلیف چاہیے، مہنگائی کم نہ ہوئی تو حکومت کیلئے لیے مشکلات ہوں گی۔ اس کے علاوہ ن لیگ کے ملک ندیم کامران نے کہا پی…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات کے معاملے پر پشاورہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اعلامیہ معطل کردیا۔ پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی حکومت اور کابینہ کونوٹسز جاری کرتے ہوئے 13ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کے پی ڈی ایم قائدین کے خلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق اعلامیہ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے وکیل شبیرحسین گگیانی کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائررٹ میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کا یہ اقدام غیرقانونی ہے۔ رٹ کے…

مزید پڑھیں

ماسکو : (ویب ڈیسک) یوکرین جنگ کے پیش نظرروسی صدرپیوٹن نے فوج میں مزید اضافے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق صدرپیوٹن نے روس کی مسلح افواج میں 1 لاکھ 37 ہزار اہلکاروں کے اضافے کا حکم دیا ہے۔ صدارتی حکم نامے سے فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 39 ہزار758 ہو جائے گی جن میں ساڑھے 11 لاکھ حاضر سروس اہلکار شامل ہیں۔ یاد رہے کہ حکم نامہ ایسے وقت پرجاری کیا گیا ہے جب روس کی یوکرین میں محاذ آرائی کو 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں