اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ 56 فیصد صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف کا ہدف مکمل ہو گیا ہے جبکہ سعودی عرب اور قطر نے پاکستا ن میں سرمایہ کاری کے لیے حامی بھر لی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی دلچسپی ائیر پورٹس کی لانگ ٹرم لیز لینے میں ہے اور قطر نے ایل این جی کے پلانٹس میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سرمایہ کاری کے لیے قطر کی دلچسپی سولر…
Author: Khabrain News
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پربھجوایا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا۔ نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے توہین اور…
لاہور: (ویب ڈیسک) ڈالر کی روپے کو مسلنے کی روایت برقرار، امریکی کرنسی مزید ایک روپیہ 34 پیسے مہنگی، انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے تک پہنچ گیا۔ ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی کرنسی ایک روپیہ 34 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 220 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ 16 اگست سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 85 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، 16 اگست کو ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔ ادھر ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے…
سکھر : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کا سکھر پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور خورشید شاہ نے استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں، ریلیف اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ایم ڈی اے نے بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سندھ میں…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے جھنگ کے ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی امور اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی امور ، ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، غلام بی بی بھروانہ، رانا شہباز احمد اور اعظم چیلہ شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے،…
سوات: (ویب ڈیسک) سوات میں بھی سیلا ب نے تباہی مچا دی، بحرین مدین میں متعدد عمارتیں دریا برد ہو گئیں، مٹہ، سخرہ، لالکو میں رابطہ پل اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس زیر آب آگئے ہیں جبکہ روڈ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث مینگورہ بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں ادھر ٹانک کو بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ پولیس افسر کی جانب سے پیر تک ریکارڈ پیش کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ عدالت نے کل تک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا اور متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن ہے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک میں سیلابی صورتحال پر شہباز حکومت کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں، مسلمان ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا جب کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔ شیخ رشید کا…
لاہور : (ویب ڈیسک) اسپورٹس بورڈ پنجاب نے قومی ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے آئندہ ہفتے تقریب کا انعقاد کرے گا جس میں ایتھلیٹس ہیرو ارشد ندیم کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں نوح دستگیر بٹ، طاہر شریف، انعام بٹ زمان انور کو بھی میڈلز جیتنے پر انعامات دیے جائیں گے۔اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ماضی کے اسپورٹس ہیروز کی خدمات کا بھی اعتراف کیا…