سرینگر: (ویب ڈیسک) مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ میر واعظ عمرفاروق تین برس بعد منظر عام پر آگئے، سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے کی کوشش میں گھر سے باہر آتے ہی قابض فورسز نے ان کا گھیراؤ کر لیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار کے نمائندے لیفٹیننٹ گورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ میر واعظ قید میں نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں نظر بند کیا گیا ہے، اس دعوے کی تصدیق کے لیے میر واعظ نے گھر سے باہر آنے…
Author: Khabrain News
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے بھارت اور امریکا کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر مشترکہ فوجی مشقوں کو دو طرفہ سرحدی معاملے پر مداخلت قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی بلند ترین چوٹیوں پر بھارت اور امریکا ‘یودھ ابھیاس’ کے نام سے 18 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک مشترکہ جنگی مشقیں کریں گے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ چین نے ان مشترکہ فوجی مشقوں پر کہا ہے کہ ہمارا اس سرحد پر بھارت کے ساتھ کئی برسوں سے تنازع ہے۔ امریکا…
کابل: (ویب ڈیسک) طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔ سہیل شاہین نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔ لاکھوں افغان بچیاں پرائمری اسکولز میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ افغان خواتین تعلیم ، صحت اور مختلف وزارتوں میں بھی کام کررہی ہیں۔ سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ درست نہیں کیونکہ افغانستان اسلامی ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان دوحا…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے اعتراف کیا ہے کہ نئی وکٹ پر محمد سمیع اور شعیب اختر جیسے تیز رفتار گیندبازوں کے خلاف کھیلنے سے خوف آتا تھا۔ بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ شعیب اختر 155 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ محمد سمیع مسلسل 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے تھے اور دونوں نئی وکٹ پر خطرناک ثابت ہوتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بالرز کا اسپیل ختم ہونے کے بعد شبیر احمد اور عبدالرزاق بالنگ کروانے آتے تھے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 200 سے 300 یونٹ والے بجلی صارفین کو بھی ریلیف دینے کا کہا ہے تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قطر نے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے جلد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوجائے گی، قطر ائیر پورٹس طویل عرصے تک لیز چاہتا ہے اور سی پورٹس پر سرمایہ کرے گا اور ایل این جی پاور پلانٹس میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اپنی بات کو…
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر جاری کرنے جارہی ہے جس کے بعد دوسرے صارفین کو آپ کے پیغام حذف کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔ اس نئے فیچر کے بعد اگر آپ نے کسی چیٹ سے اپنا میسج ڈیلیٹ نہیں کیا ہو تب بھی اسے ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔ یہ فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر کے ساتھ ہی جڑا ہوگا۔ عام طور پر یہ فیچر آپ کو وہ میسج حذف کرنے میں مدد دیتا ہے جو آپ نے بھیجا ہوتا ہے اور اس کے متعلق آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ…
کوئنزلینڈ: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں گالف کی گیند کی مانند ایک بڑی شے دیکھ کر لوگوں نے اسے ایک شو پیس کہا تو دوسرے نے اسے پانی کی ٹنکی بتایا لیکن حقیقت میں یہ رائل آسٹریلیا ایئر فورس کا ریڈار ہے جو طیاروں پر نظر رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ لگ بھگ 34 برس قبل یہ ریڈار یہاں نصب کیا گیا تھا جو گپس لینڈ نامی خطے کے ڈٹسن علاقے میں واقع ہے اور لگ بھگ 18 میٹر بلند ہے تاہم اسے پرانا ہونے پر اگلے ماہ ستمبر میں ہٹادیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ریڈار نصب…
ٹوربے: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ریسکیو عملے نے جانوروں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پہاڑ سے 100 فِٹ نیچے گر کر پھنسنے والے کتے کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق رائل نیشنل لائف بوٹ اِنسٹیٹیوشن نے ایک پریس ریلیز کے دوران کہا کہ ٹوربے نامی قصبے کے باہر عملے کو ایک خاتون ایمیلی لائنہان کی جانب سے پہاڑ سے گر جانے والے کتے، جس کا نام یوگی تھا، کو بچانے کے لیے مدد کی کال موصول ہوئی۔ ریسکیو عملہ لائف بوٹ لے کر ساحل پر پہنچا اور عملے کے ایک ممبر نے کتے کو پہاڑ کے بنیاد میں ایک…
سکھر: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت گرانٹ کو سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال کرے گی کیونکہ سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے اور سندھ میں تو ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے اور ملک بھر میں 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی…
لاہور: (ویب ڈیسک) سیلاب متاثرین کو عطیات کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری موبائل فون سے "FUND” لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کر سکتے ہیں، تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عطیات دینے کی اپیل کی تھی، وزیراعظم نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر حضرات اور اداروں سے عطیات کی…