تازہ تر ین

طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں، سہیل شاہین

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔
سہیل شاہین نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔ لاکھوں افغان بچیاں پرائمری اسکولز میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ افغان خواتین تعلیم ، صحت اور مختلف وزارتوں میں بھی کام کررہی ہیں۔
سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ درست نہیں کیونکہ افغانستان اسلامی ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان دوحا معاہدے کی پاسداری کررہا ہے اور افغان سرزمین امریکا سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain