اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق کراچی اور کوئٹہ میں 2 اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جولائی 2013 میں اسد عمرکے اکاؤنٹ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ ٹرانسفر ہوئے اور یہ پیسے نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں اسد عمر کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع ایک بینک سے قاسم سوری نے قسطوں میں 21 لاکھ روپے نکلوائے،…
Author: Khabrain News
پشاور: (ویب ڈیسک) سیلاب اور بارشوں کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق ان دس اضلاع میں پی ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ جن اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں سوات،ڈی آئی خان،ٹانک،لوئر دیر ،نوشہرہ، چارسدہ،صوابی،لوئر کوہستان، شانگلہ اور مردان شامل ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اعلامیے جاری کردئیے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں ریلوے آپریشن معطل ہو گیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ریلوے کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ایم ایل ون کا کچھ حصہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایم ایل ون پر مسافر گاڑی کا آپریشن جزوی طور پر معطل کررہے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی کےلیے ٹرین آپریشن نہیں چلے گی،…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے بعد سینئر رہنما حنیف عباسی بھی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ راولپنڈی میں تاجر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کی محنت دوسری طرف وزارت خزانہ محنت رائیگاں کررہی ہے، خدا کے لیے وزارت خزانہ لٹ ماربند کرے،جوٹیکس دے رہے ہیں ان پرنئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں، انڈسٹری کے بلوں میں11کے قریب ٹیکس لگائے گئے، جتنے ٹیکس لگائے گئے انڈسٹری والے توبھاگ جائیں گے، میرے ڈرائیور کو 16 ہزار بل آیا، عام لوگوں سمیت دکانداربھی بجلی کا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے فلڈ ریلیف کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں کیلئے الگ کمیٹی تشکیل دی ہے، بلوچستان کیلئے قائم کمیٹی کی سربراہ شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ بلوچستان کی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہے، خیبرپختونخوا کی 9 رکنی کمیٹی کی قیادت زاہد اکرم درانی کریں گے، سندھ کی 8 رکنی کمیٹی کی قیادت سید خورشید شاہ کریں گے۔ پنجاب کی 6 رکنی کمیٹی کی قیادت سید مخدوم مرتضیٰ محمود کریں گے، چاروں کمیٹیاں امدادی سامان کی ترسیل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے اسلام آباد میں متعین بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں پاکستانی قیدی محمد علی حسین کے جعلی مقابلے میں قتل پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد علی حسین 2006 سے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی کوٹ بلوال جیل میں قید تھے۔ بھارتی سفارت کار کو بتایا گیا کہ جیل سے دور ارنیا کے مقام پر محمد علی حسین کی پراسرار حالات میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوری قوم، سمندر پار پاکستانیوں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں جنہیں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی اشد ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بھر میں سیلاب نے لوگوں کی زندگی اور معاش کو تباہ کردیا ہے، پاکستانیوں نے ماضی میں بھی غیر معمولی انسان دوستی کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے، وہ ایک بار پھر آگے آئیں اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے حکومت اور دیگر متعلقہ…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی پہلی تصویر ٹویٹر پر جاری کردی۔ تصویر میں سلمان خان کے سر کے بال کندھوں تک لمبے ہیں اور انہوں نے دھوپ کے چشمے لگائے ہوئے ہیں۔ تصویر کے ساتھ ہی بالی وڈ اسٹار نے اپنے ان تمام مداحین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو ہر وقت ان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ دبنگ ادارکار کے ہندی سینما میں 34 برس مکمل ہوچکے ہیں۔ سلمان خان نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا…
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے مشرقی اور وسطی صوبوں میں اس ماہ بارشوں اور اس کے بعد سیلابی ریلے نے گاؤں کے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹا دیئے جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 180 ہوگئی جب کہ 250 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبوں میں رواں ماہ مسلسل بارشوں کے بعد ڈیم ٹوٹ گئے۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والے 3 ہزار گھروں کو بہا لے گیا۔ گاؤں کے گاؤں ملیا میٹ ہوگئے۔ سیلاب کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی…
تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں مقامی سطح پر تیار کردہ ڈرونز کی 2 روزہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ ایران کی فضا اور ساحلی علاقوں میں پرواز کیلئے 150 ڈرونز نے حصہ لیا، مشقوں کے دوران ڈرونز نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ عالمی پابندیوں کے پیش نظر ایران بڑے پیمانے پر دفاعی سازوسامان مقامی سطح پر تیار کر رہا ہے، امریکا کو خدشہ ہے کہ ایران یوکرین جنگ میں یہ ڈرونز روس کو فراہم کرسکتا ہے۔