Author: Khabrain News

ڈی آئی خان: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، سابق صدر پاکستان آصف زرداری، امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پانچ سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات اداروں کے خلاف بیانات دینے پر درج کیے گئے ہیں۔ سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) شعیب ملک کی ٹیم میر پور رائلز کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کی چیمپئن بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق باغ سٹالیئنز اور میر پور رائلز کے مابین فائنل کھیلا جانا تھا تاہم بارش کی وجہ نہ ہونے سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی شعیب ملک کی ٹیم کو قواعد کو مطابق فاتح قرار دے دیا گیا۔ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فائنل مقابلہ ختم ہونے کے بعد رائلز کو قواعد کے مطابق چیمپئن قرار دیا گیا۔…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) رواں سال 14جون کو شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے ملکی تاریخ کی بدترین تباہی مچاہی ہے۔ بارشوں نے بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اسی دوران متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج صوبوں میں ریلیف کی کوششوں میں تعاون کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں آرمی فلڈ ریلیف…

مزید پڑھیں

ادیس ابابا: (ویب ڈیسک) ایتھوپیا کی فضائیہ نے شورش زدہ علاقے تیگرے میں بمباری کردی جس سے 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز شہریوں کو عسکری مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایتھوپین فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر بمباری کی جس سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ خیال رہے کہ نیم خودمختار ریجن تیگرے نے 2020 میں ایتھوپیا سے آزادی کے لیے مسلح جدوجہد شروع کی تھی جس کے بعد وہاں جنگ جاری…

مزید پڑھیں

بہاولنگر: (ویب ڈیسک) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 8 خطرناک ملزمان گرفتار کرلئے۔ بہاولنگر کے تھانہ بی ڈویژن نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس تھانہ بی ڈویژن نے 3 مختلف گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 8 لاکھ 86 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ، نقدی اور درجنوں موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا ہے، ملزمان میں محمد وحید، شعیب، شان علی،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے موبائل فون ٹیکسٹ کے ذریعے فنڈز عطیہ کرنے کے لئے ایس ایم کوڈ کوڈ 9999 متعارف کرا دیا۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو "فنڈ” لکھ کر 9999 شارٹ کوڈ پر بھیجنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے کے لیے 10 روپے عطیہ کریں، اس سلسلے میں پہلے ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ عوام کو عطیہ دینے کے آسان طریقہ سے آگاہ کیا جا سکے۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی درخواست کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیے دعائیں ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ وقت بحیثیت قوم کھڑے ہونے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا ہے، آگے بڑھیں اور اپنا بہترین کریں۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک کے مختلف صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 34…

مزید پڑھیں

جہلم: (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اداروں اور سرکاری افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں، ن لیگ نے اداروں کے خلاف بولا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی، اگر ن لیگی قائدین کے خلاف کارروائی ہوتی تو شہباز گل کا واقعہ نہ ہوتا۔ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے یہ بات پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے جلسہ گاہ کے انتظامات کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 45.28 فیصد کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.83 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ٹماٹر 47 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، پیازکی قیمت35 روپے 6 پیسے اضافے سے 112 روپے 16 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ آلو3 روپے 88 پیسے فی کلو،…

مزید پڑھیں

دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2022 سے آغاز سے محض ایک دن پہلے قومی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کمر کی تکلیف کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ محمد وسیم کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ خیال رہے کہ حسن علی کو ابتدائی طور پر آوٹ آف فارم ہونے کے باعث قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں…

مزید پڑھیں