تازہ تر ین

کے پی ایل 2: شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز چیمپئن بن گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) شعیب ملک کی ٹیم میر پور رائلز کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کی چیمپئن بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق باغ سٹالیئنز اور میر پور رائلز کے مابین فائنل کھیلا جانا تھا تاہم بارش کی وجہ نہ ہونے سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی شعیب ملک کی ٹیم کو قواعد کو مطابق فاتح قرار دے دیا گیا۔
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فائنل مقابلہ ختم ہونے کے بعد رائلز کو قواعد کے مطابق چیمپئن قرار دیا گیا۔
اس سے قبل رائلز نے کوالیفائر میں باغ سٹالیئنز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، کوٹلی لائنز اور اوورسیز واریئرز کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔
سٹالینز کا رائلز کے ساتھ آخری مقابلہ طے تھا، ملک کی قیادت میں رائلز نے سیزن ٹو کی ٹرافی اپنے نام کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain