لاہور (نامہ نگار خصوصی) امریکن لائیکیٹف ڈی این اے اسکول سسٹم کے راوی روڈ ریجن کے تحت کے جی سے جماعت ششم تک کے طلبہ و طالبات کے لیے اسپیلنگ بی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی میزبانی جی آر-6 کیمپس کی ہیڈ مسٹریس بازغہ انصاری اور منزہ نے کی، جنہوں نے بہترین انتظامات اور شاندار میزبانی کے ذریعے تقریب کو کامیاب بنایا۔تقریب میں ریجنل منیجر وردہ عاصم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ ان کے ساتھ پرنسپل مس سدر اور مس نازیہ بھی تقریب میں شریک رہیں۔ مقابلے کا مقصد طلبہ کی لسانی صلاحیتوں کو نکھارنا، ان کے ذخیر الفاظ میں اضافہ کرنا اور ان میں صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔مقابلے میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اسپیلنگ بی مقابلے میں طلبہ کی انگریزی الفاظ کی درست ادائیگی، ہجے اور تلفظ کی مہارت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ اس طرح کی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ کی علمی و لسانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا کرتی ہیں۔تقریب کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ، اساتذہ اور تمام معاون ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
بریکنگ نیوز
- تھانہ سول لائنز گوراقبرستان میں چور کیبل چوری کرتے ٹریکٹر سمیت گرفتار
- راولپنڈی،2 منشیات سپلائر گرفتار 3 کلو سے زائد چرس برآمد
- پشاور:کے پی گورنر فیصل کریم کنڈی اینٹی انکروچمنٹ کارروائیوں کو کنڈی گھڑی قمر دین میں کھڑے دیکھ رہے ہیں۔
- پولیس کی جوئے کے اڈے پر ریڈ، 5 ہزار 140 نقدی ایک گاڑی 2 موبائل فون برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
- اسپیلنگ بی مقابلے کا جی آر-6 کیمپس میں کامیاب انعقاد
- تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، معمولی تلخ کلامی پر شہری کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
- مری میں لین دین کے تنازع پر چھری کے وار سے ایک شخص زخمی
- سی سی ڈی چکوال کی کارروائی، ڈکیتیوں میں ملوث ملزما ن گرفتار
- گیارہویں جماعت کے طالبعلم ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش
- تھانہ جاتلی، 6 سال پرانا اغوا کا کیس ٹیکنیکل بنیادوں پر حل، مغویہ بازیاب جاتلی
- بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کے اعزاز میں پاکستانی فنکاروں کا خصوصی ثقافتی فن کا مظاہرہ
- گوجر خان چیف افیسر بلدیہ اختر اسلام کی تعیناتی کے احکامات چند گھنٹوں بعد منسوخ
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں ۔
- CDAکی سیکٹر ای بارہ میں کارروائی،اربوں کی 1,133کنال اراضی واگزار کروالی
- گوجر خان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار گوجر خان
- فتح جنگ1996میں میٹرک کرنے والے طلباء کا گروپ فوٹو۔
- راولپنڈی کینٹ بورڈ کے مختلف علاقوں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں ۔
- پاکستان اور امریکہ تجارت اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا سکتے ہیں،سردا ر مسعود
- کامسیٹس نے تقریب میں بہترین اساتذہ کو اعزاز سے نوازا
- ریکٹر یو آئی ،پروفیسر ڈاکٹر فہد منیر عباسی کو سند پیش کرتے ہوئے ،رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اے قریشی ودیگر بھی موجود ہیں ۔
