اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کو اپنے تعلقات کو محض سلامتی کے امور تک محدود رکھنے کے بجائے مشترکہ معاشی فوائد، ٹیکنالوجی، تجارت اور پائیدار سرمایہ کاری میں تعاون بدلنا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور مضبوط شراکت داری قائم کی جا سکے۔ ٹرومین سینٹر کے زیر اہتمام پاکستان امریکہ تعلقات کا نیا باب: سفارت کاری اور معاشی روابط کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات میں سیاسی سرمایہ کاری ازسرنو بڑھانے اور اسلام آباد و واشنگٹن میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پائیدار شراکت داری کے لیے حقیقت پسندانہ توقعات، ایک دوسرے کے مفادات کا ادراک اور مشترکہ فوائد کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورت حال میں امریکہ کا اہم شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے دفاعی تعاون مضبوط بنانے، افغانستان سے سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر اشتراک اور جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان، بالخصوص مسئلہ جموں و کشمیر پر، مذاکرات میں سہولت کاری کے ذریعے تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن کی سفارتی کوششیں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان پرامن روابط کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ معاشی تعلقات کے حوالے سے انہوں نے امریکہ کو پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی قرار دیتے ہوئے ٹیکنالوجی، وینچر کیپیٹل، ڈیجیٹل خدمات اور کاروباری سرگرمیوں میں تعاون کے وسیع امکانات اجاگر کیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کر رہی ہیں، جبکہ پاکستانی نڑاد امریکی سرمایہ کار رئیل اسٹیٹ، سیاحت اور مالیاتی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل شعبے کی تیز رفتار ترقی، موبائل رابطوں، براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل لین دین کے فروغ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں فری لانسرز اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کی موجودگی مصنوعی ذہانت، صحت، طبی تشخیص، ڈیجیٹل لاجسٹکس اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں امریکی تعاون کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔ سابق سفیر نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ معاشی اصلاحات، دانشورانہ ملکیت کے تحفظ، تنازعات کے تصفیے کے نظام اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ انہوں نے امریکہ سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستانی مصنوعات کے لیے منڈی تک رسائی بڑھائی جائے، ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹیں کم کی جائیں، کاروباری اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دیا جائے اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کے ذریعے قابل عمل سرمایہ کاری منصوبوں کی معاونت کی جائے۔ مکہ اتحاد سے متعلق خدشات کی وضاحت کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ اس اتحاد کا مقصد سعودی عرب کو جوہری تحفظ فراہم کرنا یا کسی تیسرے ملک کے لیے خطرہ پیدا کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات کو باہمی تعاون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ معاشی روابط، ٹیکنالوجی میں شراکت داری اور سفارتی رابطوں کو مضبوط بنا کر پاکستان اور امریکہ اپنے تعلقات کو زیادہ متوازن، مستحکم اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ بنا سکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- گوجر خان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار گوجر خان
- فتح جنگ1996میں میٹرک کرنے والے طلباء کا گروپ فوٹو۔
- راولپنڈی کینٹ بورڈ کے مختلف علاقوں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں ۔
- پاکستان اور امریکہ تجارت اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا سکتے ہیں،سردا ر مسعود
- کامسیٹس نے تقریب میں بہترین اساتذہ کو اعزاز سے نوازا
- ریکٹر یو آئی ،پروفیسر ڈاکٹر فہد منیر عباسی کو سند پیش کرتے ہوئے ،رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اے قریشی ودیگر بھی موجود ہیں ۔
- راولپنڈی میں پانی کی قلت ایک اہم مسئلہ ہے: سلمان غنی
- جامعات قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں: احسن اقبال
- اسلام آباد: وفاقی وزیر ا حسن اقبال پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دے رہے ہیں۔
- BISP ،یو این ویمن اور عالمی ادارہ خوراک کا خواتین تحفظ کیلئے عزم کا اعادہ
- 19١رب سالانہ اخارجات ختم کرنے کیلئے اہم اقدام محکمہ ڈال کی قیمتی اراضی کرایوں پر دینے کی حکمت عملی تیار
- افغانستان سے سرحد پار جرائم وسطی ایشاء کیلئے سنگین مسلہ قرار
- متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی موئثر حکمت عملی21 دکانیں سیل کر کے قبضہ واپس حاصل کر لیا
- ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی قیادت میں کروڑوں کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایبک روڈ میوہسپتال اور مصری شاہ پر واقع وقف پراپرٹی کی 21 دکانیں سیل کرکے واگزار کروا لی گئی ہیں۔
- پاکستان میں غربت کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی: عالمی بینک
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی،کلوناور ٹیمپر ڈیمز پلیٹس استعمال کرنےوالی گاڑیوںکے خلاف کریک ڈائون
- ڈیفنس سی میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2افراد زخمی
- پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا مزید 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
