اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2025-26 (BUTA)کی تقریبِ تقسیمِ انعامات جمعہ کے روز لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تدریسی مہارت کو سراہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو اعزاز پیش کیا گیا۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، تمغہ امتیاز ،تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اساتذہ کے دیرپا اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے اپنے ایک استاد نے ان کی زندگی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ سے براہِ راست رابطے، فعال اندازِ تعلم اور مصنوعی ذہانت (AI) کے موثر استعمال کے ذریعے ٹیچنگ 5.0 کو اپنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کو اساتذہ کا متبادل بنانے کے بجائے تدریس میں ان کی معاونت کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔تقریب کے دوران درج ذیل ایوارڈ یافتہ افرادمیں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔BUTA 2025 : پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نواز (فاتح)، پروفیسر ڈاکٹر خرم سلیم عالمگیر (پہلی پوزیشن کے رنر اپ)اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اویس جاوید )دوسری پوزیشن کے رنر اپ(۔BUTA 2026 :پروفیسر ڈاکٹر فہد منیر عباسی (فاتح)، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ضیا (پہلی پوزیشن کے رنر اپ)اور پروفیسر ڈاکٹر احمد نسیم علوی (دوسری پوزیشن کے رنر اپ)۔دونوں فاتحین نے بھی اپنے تجربات بیان کیے اور ان اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے انہیں تدریس کے شعبے کو بطور پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے یونیورسٹی، اپنے ساتھیوں اور طلبہ کی جانب سے ملنے والے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن(HEC) کا بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ یونیورسٹی سطح پر تدریس میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے اور مستقبل کی نسلوں کی تشکیل میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں اساتذہ کی نامزدگیوں کا جائزہ یونیورسٹی کے مقررہ انتخابی طریقہ کار کے تحت، HEC کے BUTA فریم ورک کے مطابق لیا جاتا ہے۔ اس فریم ورک میں تدریسی فلسفہ، کورس کی منصوبہ بندی، جانچ و تشخیص، کلاس روم میں تدریسی طریقے، ٹیکنالوجی کا استعمال، طلبہ کی رہنمائی اور ان کی آرا ء سمیت تدریس کے مختلف پہلوں کو مدِنظر رکھا جاتا ہے۔یہ تقریب تدریسی معیار کو سراہنے، جدید تدریسی طریقوں کے فروغ اور اعلی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے عزم کی تجدید کا باعث بنی۔ تقریب کا اختتام کلماتِ تشکر اور گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان اور امریکہ تجارت اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا سکتے ہیں،سردا ر مسعود
- کامسیٹس نے تقریب میں بہترین اساتذہ کو اعزاز سے نوازا
- ریکٹر یو آئی ،پروفیسر ڈاکٹر فہد منیر عباسی کو سند پیش کرتے ہوئے ،رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اے قریشی ودیگر بھی موجود ہیں ۔
- راولپنڈی میں پانی کی قلت ایک اہم مسئلہ ہے: سلمان غنی
- جامعات قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں: احسن اقبال
- اسلام آباد: وفاقی وزیر ا حسن اقبال پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دے رہے ہیں۔
- BISP ،یو این ویمن اور عالمی ادارہ خوراک کا خواتین تحفظ کیلئے عزم کا اعادہ
- 19١رب سالانہ اخارجات ختم کرنے کیلئے اہم اقدام محکمہ ڈال کی قیمتی اراضی کرایوں پر دینے کی حکمت عملی تیار
- افغانستان سے سرحد پار جرائم وسطی ایشاء کیلئے سنگین مسلہ قرار
- متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی موئثر حکمت عملی21 دکانیں سیل کر کے قبضہ واپس حاصل کر لیا
- ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی قیادت میں کروڑوں کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایبک روڈ میوہسپتال اور مصری شاہ پر واقع وقف پراپرٹی کی 21 دکانیں سیل کرکے واگزار کروا لی گئی ہیں۔
- پاکستان میں غربت کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی: عالمی بینک
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی،کلوناور ٹیمپر ڈیمز پلیٹس استعمال کرنےوالی گاڑیوںکے خلاف کریک ڈائون
- ڈیفنس سی میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2افراد زخمی
- پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا مزید 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- ڈی جی خان:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری’ سردار فاروق سے گفتگو کر رہے ہیں’ احمد خان لغاری ایئرپورٹ کی توسیع پروگرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- اگلے سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری
- لیسکوکا بجلی چوری پر صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنیکا فیصلہ
