لاہور (خبر نگار) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان (ای ٹی پی بی) کی موثر حکمت عملی اور واضح ہدایات کے نتیجے میں محکمہ نے غیر قانونی قابضین اور طویل عرصے سے واجبات دبانے والے نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی جانب سے سرکاری و محکمانہ املاک واگزار کرانے کے لیے کی جانے والی حالیہ کارروائیاں خوش آئند قرار دی جارہی ہیں جن کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 21 دکانیں سیل کرکے قیمتی جائیدادوں کا قبضہ واپس حاصل کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق 13 اکتوبر 2026 کو مصری شاہ کے علاقے وول پریس میں واقع پراپرٹی نمبرN-113-R-I پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے18 دکانیں سیل کی گئیں اور غیر مجاز قابضین سے موقع پر قبضہ واگزار کرایا گیا۔ محکمانہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ قابضین تقریبا10 سے12 سال سے واجبات کی ادائیگی میں نادہندہ تھے اور ان کے ذمے 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا تھی۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز ایبک روڈ پر بھی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی کارروائی کے دوران ڈی اے سی (DAC) کی ہدایات کے مطابق پولیس کی معاونت سے مزید تین دکانیں سیل کرکے قبضہ واگزار کرا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان دکانوں کی لیز 2024 میں منسوخ ہو چکی تھی، تاہم اس کے باوجود وہاں قبضہ برقرار تھا۔ محکمانہ املاک کی واگزاری کے لیے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی یہ کارروائیاں ایسے عناصر کے لیے واضح پیغام ہیں جو سرکاری جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے یا طویل عرصے تک واجبات کی عدم ادائیگی کو معمول سمجھتے ہیں۔ سرکاری املاک کا تحفظ، واجبات کی وصولی اور غیر قانونی قبضوں کا خاتمہ کسی رعایت کا نہیں بلکہ قانون کے مطابق فوری اور موثر کارروائی کا تقاضا کرتا ہے۔ چیئرمین ای ٹی پی بی کی ہدایات پر عملدرآمد اور محکمانہ مشینری کو متحرک کرنے کے نتیجے میں سامنے آنے والی یہ پیشرفت خوش آئند ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے اور واگزار کرائی گئی املاک کو دوبارہ غیر قانونی قبضوں سے محفوظ رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
بریکنگ نیوز
- اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
- جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
- برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
