راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو600گرام چرس برآمد کی، آر اے بازار پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو420 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات در ج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
