(بیورو رپورٹ)تھانہ جاتلی پولیس نے جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے چھ سال پرانے سنگین نوعیت کےمقدمہ (دفعہ 496-A) کو کامیابی سے حل کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ جاتلی کی زیرِ نگرانی، انچارج پولیس چوکی دولتالہ فیصل اعوان اور ان کی ٹیم نے انتہائی عزم اور جانفشانی سے کارروائی کرتے ہوئے چھ سال سے غائب مغویہ (م نامی) کو باحفاظت بازیاب کر کے معزز عدالت کے روبرو پیش کر دیا ہے۔ پولیس کی اس شاندار اور پیشہ ورانہ کارروائی پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اہلیانِ علاقہ کا خراجِ تحسینعلاقے کے عمائدین، شہریوں اور سول سوسائٹی نے انچارج پولیس چوکی دولتالہ فیصل اعوان اور ان کی پوری ٹیم کی اس مخلصانہ کاوش کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے اس اقدام سے عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد مزید بحال اور مضبوط ہوا ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تھانہ جاتلی پولیس کا یہ عمل دیگر زیرِ التوا مقدمات کے فوری حل اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک روشن مثال بنے گا۔
