راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) ٹھیکیدار اور سینیٹیشن کے عملے کے گھٹ جوڑ کے باعث کینٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر علاقے میں تعفن اور بدبو کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہو گیا ہے،شہریوں کی معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ علاقہ میکینوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز اسٹیشن کمانڈر ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق صفائی کے ٹھیکیدار اور سینیٹیشن برانچ کے انچارج اہلکاروں کی ڈیوٹی مبینہ غفلت لاپرواہی کے باعث آفیسر کالونی لین نمبر 1 مصریال روڈ مکرم ٹان،سہام، ڈھوک سیداں،محلہ حاجیاں، گرجا روڈ،افشاں کالونی،ڈھوک بنارس ،ڈھوک گجراں مصریال روڈ، اور دیگر علاقوں میں صفائی کا عملہ 3 سے 4 دن کے بعد کچرا اٹھانے کے لیے آتے ہیں، گٹروں کا پانی ابل ابل کر گلیوں سڑکوں پر بہنے لگتا ہے،جس کی تفن اور بدبو کے باعث علاقے میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،جبکہ بعض مقامات پر رسمی صفائی کی جاتی ہے ایک جگہ کچرا اکھٹا کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے،اور کئی کئی روز کچرا پڑا رہتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ صفائی اور کچرے کی بروقت منتقلی یقینی بنانے کے ساتھ عملے کی عملی کارکردگی کی نگرانی بھی ضروری ہے۔شہریوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز،اسٹیشن کمانڈر، چیف ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اور کہا ہے کہ موجودہ ٹھکیدار کا ٹھیکہ کینسل کیا جائے، ٹھیکیدار اور سینیٹیشن برانچ کے افسران کا گھٹ جوڑ ختم کیا جائے،اور صفائی کے عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے اور عملے کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے اور غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے،
