لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی ناکامی کی مشہوری تو نواز شریف بیان کر رہے ہیں۔ خبردار کررہاہوں اپنی نااہلی کا ذمہ دار پی ٹی آئی اورخیبرپختونخواحکومت نہ ٹھہرائیں۔ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نااہل ہے، ساڑھے چار ماہ ہو گئے ابھی تک ان سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا۔مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوپارہا۔ ان کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل ناکامی کا سارا ملبہ ہم پر…
Author: Khabrain News
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں سے ملاقات کرینگے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہوگئی۔ نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور1۔بارشوں اور سيلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کى تعداد 982 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خيبر پختونخوا میں بارشوں اور سيلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کےدوران10افراد جاں بحق ہوئے۔سندھ میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران33افراد جان کی بازی ہار گئے۔بارشوں اور سيلاب سے پنجاب میں گزشتہ روز 2اموات ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سيلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کےدوران مختلف مقامات پر 113افرادزخمی…
سوات : (ویب ڈیسک) دریائے کابل ، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔ دریائے کابل میں نوشہرہ ، ورسک اوراودیزئی کے مقام پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہر ہ کے مقام پر پانی کا بہاو 2 لاکھ 74 ہزار، ورسک ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک ہےاور ادیزئی کے مقام پر 79 ہزار 300 کیوسک ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے سوات میں خوازخیلہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔دریائے سوات میں چکدرہ اور منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب…
لندن: (ویب ڈیسک) مس انگلینڈ مقابلے کی ایک صدی پر محیط تاریخ میں پہلی مرتبہ ماڈل میک اپ کیے بغیر فائنل میں پہنچ گئی۔ مس انگلینڈ مقابلے میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی 20 سالہ طالبہ میلیسا راؤف نے سیمی فائنل میں بغیر میک اپ شرکت کر کے بیوٹی مقابلوں کی تاریخ پہلی بار میں بغیر میک اپ سیمی فائنل جیتنے والی پہلی بیوٹی کوئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 570 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مہلک وائرس میں مبتلا 123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.75 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
چارسدہ: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں شدید مون سون بارشوں اور بدترین سیلاب کے باعث ضلع چارسدہ میں منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹ گیا۔ خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی ہے، چارسدہ کے قریب منڈا ہیڈ ورکس منہدم ہو گیا ہے، چارسدہ کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ آئندہ گھنٹوں کے دوران آبادی سیلاب کی لپیٹ میں آ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹنے کے باعث چارسدہ ،شبقدر اور دیگر علاقوں کے ڈوبنے کا خطرہ ہے، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ علاقوں کو منتقل ہونے کی ہدایت…
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ ہر بات پر سومو ٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے؟ نواز شریف نے کہا کہ میرے حق میں جج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے بعد اورکتنی گواہیاں درکار ہیں؟ میرا اور مریم نواز کا عدالتی و سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ نواز شریف نے سوال کیا کہ مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرےگا؟ ہے کوئی میرے اور مریم کے کیس پر سوموٹو…
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کے لیے تین زمروں میں ’گرین اقامہ‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ویزے کی مدت پانچ برس ہوگی جو قابل توسیع بھی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے نئی ویزہ اسکیم ’’گرین اقامہ‘‘ متعارف کرائی ہے۔ یہ اسکیم اعلیٰ پایہ کے ہنرمند، فری لانسر، سرمایہ کار اور کاروباری لائسنس میں شریک افراد کے لیے ہے۔ گرین اقامہ پرمٹ کے حامل غیرملکیوں کو 5 سال تک کسی آجر کی اسپانسر شپ کے بغیر متحدہ عرب امارات میں رہ سکیں گے اور اس میں 5 سال…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت کے لیے وزارت آئی ٹی کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو کل تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں مذکورہ اقدام کی بدولت موبائل کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی جبکہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں…