کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی تاحال معطل ہے جبکہ ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگی ہے۔ سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ایل پی جی سلینڈر کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے اور دکانداروں نے طلب بڑھنے پر گیس کے نرخ میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔کوئٹہ میں ایل پی جی فی کلو 300 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ نواحی علاقوں میں ایل پی جی 400 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان…
Author: Khabrain News
لاہور : (ویب ڈیسک) پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کے حوالے سے آرمی کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاؤنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی…
لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان میں پولیو وائرس سے ایک اور بچہ متاثر ہوگیا جس کے بعد رواں برس وائرس میں مبتلا متاثرہ بچوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ حکام وزارت صحت کے مطابق پولیو وائرس کا کیس شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان سے سامنے آیا ہے جہاں 17مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچےمیں معذوری کی علامات یکم اگست سے ظاہر ہونا شروع ہوئیں، اس سال شمالی وزیرستان میں یہ پولیو کا 14اور مجموعی طور پر پاکستان کا 15 ہواں کیس ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ…
کے پی: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان مزے لوٹ رہے ہیں اور عوام سیلاب میں بہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہستان میں 5 دوستوں کے ڈوبنے کی ویڈیو انتہائی تکلیف دہ ہے، جو کئی گھنٹے مدد کے منتظر رہے لیکن نااہل صوبائی حکومت بے خبر رہی۔زاہد خان نے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مزے لوٹ رہے ہیں اور لوگ سیلاب میں بہہ رہے ہیں، عمران خان نے صرف اپنی پبلسٹی کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دورے…
لاہور : (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مزید 6 ڈیم ٹوٹ گئے جبکہ صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 241 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے زیارت، پشین اور مستونگ کے علاقوں میں کئی آبادیاں ڈوب گئی ہیں، واشک، خضدار اور بولان میں بجلی کے مین ٹاور گرنے سے علاقوں میں بجلی بند ہو گئی اور موبائل فون سروس کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی۔نصیر آباد میں بولان قومی شاہراہ پر پنجرہ پل سیلابی ریلے کے باعث تباہ ہوگیا جبکہ سیلابی پانی قریبی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث عوام کو…
لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے فری کال کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر فری کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کمپنیاں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی، اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وقت سے پہلے شروع ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں نے…
لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)نے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ایم اے لاہورکے سربراہ پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیا اکھٹی کی جائیں گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں میں سرفہرست ہے،فلڈ انفارمیشن سسٹم کی موجودگی میں حکومت اور متعلقہ اداروں کی بے حسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان اداروں کی غیر ذمہ داری کے باعث انسانی المیے…
لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے قانونی معاونت کے لیے 7 ملکوں کو خط لکھ دیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق خط باہمی قانونی معاونت کے لیے لکھا گیا، جس میں عالمی مدد کے لیے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے معلومات مانگی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور کینیڈا کو وہاں قائم کمپنیوں کی معلومات کے لیے جبکہ سنگاپور کو ناصر عزیز اور رومیتا شیٹی کی معلومات کے لیے خط لکھا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے…
دبئی : (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آغاز ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا…
پشاور : (ویب ڈیسک) کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے حوصلہ بڑھایا۔ ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پورا ملک سیلابی صورتحا ل سے دوچار ہے، مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت، سول انتظامیہ اور افواج پاکستان متاثرین کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر…