Author: Khabrain News

لندن: (ویب ڈیسک) یورپ کو پانچ سو سالہ تاریخ کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔ یورپ میں شدید گرمی اورمعمول سے کم بارشوں کی وجہ سے دریا اور ندی نالے سوکھتے جارہے ہیں، خراب موسم نے فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ خشک سالی کی وجہ سے آبی اور جنگلی حیات کے ساتھ انسانوں کے لیے بھی خوراک کا بحران پیدا ہوچکا ہے جبکہ رہی سہی کسر جنگلات میں لگنے والی آگ نے پوری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال کے آغاز سے یورپ کے کئی خطوں کو متاثر کرنے والی شدید خشک سالی اگست کے اوائل تک مزید…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم میں اچانک انٹری پانے والے حسن علی بھارت کیخلاف میچ میں کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے لئے آج شب لاہور سے دبئی روانگی کی فلائٹ پر بکنگ ہوئی ہے، جو اتوار کی صبح دبئی پہنچے گی جبکہ ٹیم مینجمنٹ حسن علی کو جاتے ہی میچ کھلانے کے حق میں نہیں۔ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سکواڈ میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، حارث رؤف کے علاوہ محمد حسنین پر مشتمل بولنگ اٹیک بھارت کے خلاف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور ملزم کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، پراسیکیوٹر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہے، امپورٹڈ حکمران چوری کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام اورمخیرحضرات سیلاب سے متاثرین افراد کے لیے کیلئے وزیراعلیٰ فلڈریلیف میں فنڈزجمع کرائیں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جا سکے،عمران خان خود سیلاب زدگان کی امداد کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے آخری گھرانے کی بحالی تک متحرک رہے گی۔ نااہل لوگوں کے ٹولے کے پاس سوائے این آراولینے کے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا لے گیا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول لاڑکانہ میں، فضل الرحمان ڈی آئی خان میں موجود ہیں جبکہ عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مفتاح بہانا ہے، اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے، ملک کا سارا انفراسٹرکچر ٹوٹ گیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا سیلاب پہلے نہیں کبھی دیکھا، ملک موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چار سو فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، سندھ سیلاب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے، پاکستان میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوچکیں، لوگوں کے مویشی ،املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک معطل کی تو حکمران عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔ حکومت اربوں روپے کی میڈیا کمپین چلا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت اربوں روپے کی ایک میڈیا کمپین چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کی آزادی سلب ہے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ملک میں سیلاب سے ہونے والے ابتدائی نقصان کا تحمینہ 900 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ پاکستان میں معاشی امور پر ریسرچ کرنے والے مقامی ادارے جے ایس بروکریج کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سیلاب کے باعث 900 ارب روپے کے نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے گندم کی بوائی میں تاخیر ہو گی اور کپاس اور چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تخمینے کے مطابق موجودہ سیلاب کے نقصانات 2010 کے سیلاب سے زیادہ ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مویشیوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے گوشت کی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج نے ملک میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی ہیلپ لائن یونیورسل ایکسز نمبر 1135 ہے اور مختلف فارمیشنز میں آرمی ہیلپ ڈیسک یونیورسل ایکسز نمبر 1135 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی میں پاک فوج کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور شدید متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ کر دیا۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد آج سے شروع ہو جائے گی، ویکسین فراہمی کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا ملک ہے، وبا کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کو 7کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست معاونت کی…

مزید پڑھیں