Author: Khabrain News

دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آغاز ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کی صورت میں ہمیں انسانی المیہ کا سامنا ہے اسوقت پوری پاکستانی قوم کو سیاسی مفادات و تقسیم سے بالاتر ہوکر من حیث القوم انسانیت کو بچانا ہے۔ خالد مقبول نے بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی قدرتی آفات اس سے پہلے پاکستان میں کبھی نہیں آئیں ، معاشی طور پر تباہی و بربادی بہت زیادہ ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس صورتحال میں شہری سندھ اور کراچی کے کاروباری حضرات سے بھی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کے بعد پاکستان آرمی نے بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات عسکری بینک کے اکاؤنٹ نمبر00280100620583 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، اکاؤنٹ کا ٹائٹل "سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف” رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے نام پر غلط اکاؤنٹ سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں جس پر آئی ایس پی آر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے…

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے نزدیک روسی بمباری سے دھماکا ہوجاتا لیکن خوش قسمتی سے عین اسی وقت بجلی گھنٹوں کے لیے منقطع ہوگئی اور دنیا تابکاری کی تباہی سے بال بال بچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا کہ روسی گولہ باری سے قریبی کوئلے کے پاور اسٹیشن کے راکھ کے گڑھوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے زاپوروزہیا پلانٹ کا پاور گرڈ سے رابطہ منقطع کر دیا۔ ولودیمیر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ اس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ وکیل سید ظفر علی شاہ نے بطور پٹشنر دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف بیماری کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے اور انہیں بھیجنے کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کرایا تھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری ہیں، لہٰذا وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین کے روبرو شہباز گل کی جانب سے علی بخاری ایڈدووکیٹ و دیگر وکلا نے دلائل دیے۔ عدالت نے شہباز گل کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ واضح رہے کہ شہباز گل بغاوت کیس میں تاحال ضمانت نہ ہونے کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہماری پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقات ہوئی جس میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے پیر کی رات کو انٹرنیشنل ٹیلی تھون کا انعقاد کروں گا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اپنی معذور مداح کے ساتھ مشہور گانے ’چل چھیا چھیا‘ پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کی ایک پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وِیل چیئر پر بیٹھی اپنی معذور مداح کے ساتھ اپنے مشہور گانے ’چل چھیا چھیا‘ ڈانس کر رہے ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین بھی مشہور گانے پر جھوم اُٹھے اور کنگ خان کی عاجزی اور معذور مداح سے…

مزید پڑھیں

کیلفورنیا: (ویب ڈیسک) آج سے کوریا، ہانگ کانگ، تائیوان، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا کے صارفین گوگل گیمز کی بی ٹا آزمائش کے لیے اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق انہیں پی سی پر بھی کھیلا جاسکتا ہے۔ فی الحال معمول کے تحت گوگل کے تمام گیمز کروم بکس یا اینڈروئڈ آلات پر ہی کھیلے جاسکتے ہیں لیکن توقع ہے کہ جلد ان ممالک کے صارفین انہیں عام ونڈوز والے پی سی اور ٹیبلٹ پر بھی کھیل سکتے ہیں۔ فی الوقت گیمز کا اوپن بی ٹا دیگر مارکیٹ کے صارفین کے لیے دستیاب نہیں، ونڈوز 11 استعمال کرنے والے…

مزید پڑھیں

کوپن ہیگن: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے افراد کا دل سگریٹ نہ پینے والوں کی بہ نسبت کمزور ہوتا ہے۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ہرلیو اینڈ گینٹوفٹ ہاسپٹل میں کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ مطالعے میں شامل لوگوں نے جتنی زیادہ سگریٹ نوشی کی ان کے دل کی کارکردگی اتنی زیادہ ناقص نکلی تاہم جب کسی نے اس عادت کو چھوڑا تو اس کے دل کی کارکردگی بہتر ہوئی۔ تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر ایوا ہولٹ کا کہنا تھا کہ یہ بات بہت اچھی طرح جانی جاتی ہے کہ سگریٹ…

مزید پڑھیں