تازہ تر ین

امریکا سے باہر چند ممالک میں گوگل بی ٹا گیمز کی آزمائش شروع

کیلفورنیا: (ویب ڈیسک) آج سے کوریا، ہانگ کانگ، تائیوان، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا کے صارفین گوگل گیمز کی بی ٹا آزمائش کے لیے اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق انہیں پی سی پر بھی کھیلا جاسکتا ہے۔
فی الحال معمول کے تحت گوگل کے تمام گیمز کروم بکس یا اینڈروئڈ آلات پر ہی کھیلے جاسکتے ہیں لیکن توقع ہے کہ جلد ان ممالک کے صارفین انہیں عام ونڈوز والے پی سی اور ٹیبلٹ پر بھی کھیل سکتے ہیں۔
فی الوقت گیمز کا اوپن بی ٹا دیگر مارکیٹ کے صارفین کے لیے دستیاب نہیں، ونڈوز 11 استعمال کرنے والے افراد کبھی کبھی ایمزون ایپ اسٹور کی ایندروئڈ ایپس تک جاتے ہیں لیکن بار بار اعلان کے باوجود گوگل اب تک اسے پی سی کے لیے نہیں پیش کیا جاسکا۔
بی ٹا ورژن میں 50 گیمز شامل ہیں جن میں سمونرز وار، کوکی رن، کنگڈم، لاسٹ فورٹریس، انڈرگراؤنڈ اور ٹاپ وار جیسے گیم شامل ہیں۔
تاہم دیگرچالاک صارفین نوکس اور بلیو اسٹیکس جیسے ایمیولیٹرز سے پی سی پر گیم کھیلتے ہیں تاہم اس طرح گیم کمپیوٹر کی پروسیسنگ اور ریم کو متاثر کرتا ہے اور یوں خود گیم بھی سست ہوجاتا ہے۔
دوسری جانب گوگل نے بی ٹا ورژن کو دنیا کے دیگر ممالک تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے لیکن اس ضمن میں اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain