تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا ہے اور کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ایک ڈالر 176.48 روپے کا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 178.50روپے ہوگیا ہے۔
Author: Khabrain News
نائیجر کے مغربی صوبے میں مسلح باغیوں اور فوج کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس میں 27 فوجی اہلکار سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجر کے علاقے تیلابیری کے ضلع تیرا میں مسلح افراد نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا۔ فوج اور جنگجوؤں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ خونی جھڑپ میں نائیجر فوج کے 27 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ انتہائی پسندی کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ، تمام سیاسی رہنما انتہائی پسندی کی حساسیت سے آگاہ ہیں ، سیالکوٹ واقعہ پر ہم سب متحد ہیں ،پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں معتدل مزاج کے لوگ ہیں، یہی پاکستان کے آگے بڑھنے کی امید ہے،سیاست تب ہوگی جب ہمارے ہاں امن و امان ہوگا، سیاست اور جمہوریت کے لئے امن ضروری ہے، کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام میں 15 سے 25 سال کے نوجوان شامل ہیں،وزیراعظم مشعل جلا کر سپورٹس میلے کا آغاز…
وزیراعظم عمران خان صاحب نے طالبان کی افغانستان کی حکومت کو زندگی گزارنے کیلئے ضروری اشیاءکی شکل میں 5 ارب روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسی ایک وقت میں آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے فنڈز بھی جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، لیکن کچھ شرائط کے ساتھ۔ اب ایک ایسا ملک جو اسی ایک وقت میں اپنے معاشی حالات کو بچانے کے لیے آئی ایم ایف سے شرائط کے ساتھ فنڈنگ لے رہا ہے اور اسی ایک وقت میں طالبان کی حکومت کی مدد کا بھی اعلان کرتا ہے۔ کیا یہ صورتحال…
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، اپوزیشن تمام آئینی سیاسی اور قانونی ہتھیار بروئے کار لائے گی اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا سیالکوٹ واقعہ سے سر شرم سے جھک گئے، حکومت اس واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے۔ ماضی میں ایسے واقعات ہوئے تو اسے سیاسی رنگ دیا گیا لیکن ہم نے نہ صرف اس واقعہ بلکہ ماضی قریب میں بھی اس طرح کے کسی واقعہ کو کبھی سیاسی رنگ نہیں دیا۔انہوں نے کہا…
جاپانی وزیراعظم کا دورہ امریکہ سے انکار، اومی کرون38 ممالک میں پہنچ گیا: WHO ۔ تیونس میں پہلا کیس ریکارڈ ترکی سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی۔ دہلی کے ہسپتال میں اومیکرون کے بارہ مشتبہ کیسز رپورٹ، ایک کی تصدیق۔ پاکستان سے تعلیمی اداروں میں ”اومی کرون“ پھیلاﺅ روکنے کے لیے بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی فوری ویکسی نیشن کی منظوری دے دی۔ 58 فیصد کیسز کرونا کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں سے پیش آئے
اسلام آباد(ملک منظوراحمد)اسلام آبادمیں تعینات سری لنکاکے ہائی کمشنرایڈمرل ریٹائرڈ موہن ویجی وکراما نے کہاہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے وحشیانہ قتل پرپوری سری لنکاکی عوام شدید صدمے سے دوچارہے۔اس وحشیانہ قتل میں ملوث افرادکو عبرتناک سزادی جائے۔ میں وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ اوردیگراعلی حکام سے رابطے میں ہوں۔یہ انتہائی قابل مزمت واقعہ ہے۔سری لنکاکی قیادت کوحکومت پاکستان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس انتہائی اندوہناک،افسوسناک اورشرم ناک واقعہ کی انتہائی شفاف،غیرجانبدارانہ تحقیقات کویقینی بنایاجائے گا۔پاکستان اورسری لنکاکے ہردورمیں دوستانہ اورانتہائی قابل فخرتعلقات رہے ہیں۔اس اندوہناک واقعہ پرپاکستانی قوم میں بھی غم و غصہ پایاجاتاہے۔سری لنکاکی…
امریکی خلائی تحقیق ادارے ناسا نے بتایا کہ ایفل ٹاور سے بھی بہت بڑی ایک خلائی چٹان اگلے ہفتے زمین کے مدار میں داخل ہوگی۔ ناسا کے مطابق انڈے کی شکل کا سیارچہ جس کا نام 4660 Nereus ہے، 1,082 فٹ لمبا ہے اور 11 دسمبر بروز ہفتہ 14,700 میل فی گھنٹے کی رفتار سے زمین کے مدار میں داخل ہوگا۔ ناسا نے بتایا کہ توقع یہی ہے کہ چٹان زمینی سطح سے کچھ فاصلے پر بغیر کوئی نقصان پہنچائے گزرے گی لیکن یہ فاصلہ بھی قریب ہوگا۔ خلائی چٹان کو نیریس کا نام دیا گیا ہے جو کہ یونانی…
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل ہے۔ این اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ 254 میں سے 164 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز 32226 ووٹ لےکر…
ہائی کورٹ کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے کل سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو 2ہزار روپےجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کی جانب سے 7دسمبر 2021 سے ایم 2 لاہور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں کے لئے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
