لاہور: (ویب ڈیسک) سیلاب متاثرین کو عطیات کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری موبائل فون سے "FUND” لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کر سکتے ہیں، تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عطیات دینے کی اپیل کی تھی، وزیراعظم نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر حضرات اور اداروں سے عطیات کی…
Author: Khabrain News
ڈی جی خان: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصات سے بچنے کا واحد حل ڈیموں کی تعمیر ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا اندازہ لگایا جا…
سعودی عرب: (ویب ڈیسک) سعودی عرب قطر میں ہونے والے ورلڈکپ 2022 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کی منظوری دے گا۔ سعودی وزارت خارجہ نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ویزے کی منظوری کی تصدیق کی۔سعودی میڈیا کے مطابق حیا فین آئی ڈی کے حامل تماشائیوں کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے 10 دن پہلے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے ویزا دیا جائے گا اور انہیں 60 دن تک رہنے کی اجازت بھی دی جائے گی۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ ویزا ہولڈرز کو اس مدت کے دوران ملک…
فن لینڈ : (ویب ڈیسک) یورپ کے مختلف ممالک کے لیے برآمد کو محدود کرنے کے بعد روس قدرتی گیس کی بڑی مقدار روزانہ جلا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی سرحد کے قریب موجود روس کے ایک پلانٹ میں روزانہ 84 لاکھ برطانوی پاؤنڈز مالیت کی گیس کو جلا کر ضائع کیا جارہا ہے۔ گیس کی یہ مقدار اس سے پہلے روس جرمنی کر برآمد کررہا تھا۔سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ بہت زیادہ مقدار میں فضا مٰں پھیل سکتی ہے۔ فن لینڈ کے شہریوں نے موسم گرما کے دوران ایک بڑے…
کوئٹہ : (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کوئٹہ میں بجلی نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو فوری طور پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ عوام کی مشکلات کو فی الفور حل کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے بعد کوئٹہ میں بجلی، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال ہو گئی۔ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے بعد کوئٹہ میں بجلی، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال…
لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے نوجوان نسل میں شادی کی ناکامی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ حال ہی میں دیے گئے ڈیجیٹل انٹرویو میں میزبان نے بہروز سبزواری سے شادیوں کی ناکامی سے متعلق سوال کیا کہ نوجوان نسل کے رشتوں میں وہ کون سی تین چیزوں کی کمی ہے جو شادی میں ناکامی کی وجہ بنتی ہے؟ اس کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ پہلا یہ کہ شادیوں پر بے دریغ خرچہ، کیونکہ ہمارے یہاں شادی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے ان شاہانہ تقریبات کی وجہ سے رشتے میں ایک…
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی ایک بڑے پاس ورڈ منیجر سروس نے اپنے سسٹم کے ہیک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ لاسٹ پاس کی جانب سے 25 اگست کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ہیکرز نے لاسٹ پاس کے سورس کوڈ اور proprietary کے کچھ حصے تک رسائی حاصل کرلی تھی۔ ڈھائی کروڑ سے زیادہ افراد اس پاس ورڈ منیجر سروس کو استعمال کرتے ہیں مگر کمپنی نے بتایا کہ اس ہیکنگ حملے میں کسی صارف کے پاس ورڈ تک ہیکرز کو رسائی حاصل نہیں ہوئی۔ کمپنی کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک میں ایک نیا دلچسپ اضافہ کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئی ‘نیئر بائی فیڈ’ کی آزمائش کی جارہی ہے جو صارفین کو لوکل مواد دکھانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس نئی فیڈ کی آزمائش جنوب مشرقی ایشیا میں کی جارہی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔کمپنی کے ایک ترجمان نے اس نئے فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جن صارفین کو اس تک رسائی حاصل ہے ان کی ایپ پر نیئر بائی کے نام سے ایک نئی فیڈ موجود ہوگی۔ ترجمان نے کہا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کے خلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ عدالت نے زیر حراست تشدد جیسے سنگین الزام کو نظر انداز کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہہ دیا جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے نزدیک حکومت کا پی ڈی ایم رہنماؤں کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے کئی علاقوں میں ڈیٹا سروسز کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ہے جس سےکوئٹہ، زیارت، خضدار، لورالائی، پشین، چمن، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہےکہ اس صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں جا ری ہیں، ادارہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور اس…