سکھر : (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کا سکھر پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور خورشید شاہ نے استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں، ریلیف اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ایم ڈی اے نے بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سندھ میں…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے جھنگ کے ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی امور اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی امور ، ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، غلام بی بی بھروانہ، رانا شہباز احمد اور اعظم چیلہ شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے،…
سوات: (ویب ڈیسک) سوات میں بھی سیلا ب نے تباہی مچا دی، بحرین مدین میں متعدد عمارتیں دریا برد ہو گئیں، مٹہ، سخرہ، لالکو میں رابطہ پل اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس زیر آب آگئے ہیں جبکہ روڈ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث مینگورہ بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں ادھر ٹانک کو بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر پولیس کو کل تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ پولیس افسر کی جانب سے پیر تک ریکارڈ پیش کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ عدالت نے کل تک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا اور متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن ہے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک میں سیلابی صورتحال پر شہباز حکومت کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کو کوئی پھوٹی کوڑی دینے کے لیے تیار نہیں، مسلمان ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا جب کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔ شیخ رشید کا…
لاہور : (ویب ڈیسک) اسپورٹس بورڈ پنجاب نے قومی ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے آئندہ ہفتے تقریب کا انعقاد کرے گا جس میں ایتھلیٹس ہیرو ارشد ندیم کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں نوح دستگیر بٹ، طاہر شریف، انعام بٹ زمان انور کو بھی میڈلز جیتنے پر انعامات دیے جائیں گے۔اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ماضی کے اسپورٹس ہیروز کی خدمات کا بھی اعتراف کیا…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن یعنی 1500 ٹن راشن سیلاب زدگان میں تقسیم کردیا ہے۔ سیلاب زدگان کے لیے عوامی عطیات وصول کرنے کی غرض سے آرمی کے تحت عطیہ مراکز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوج نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خیموں، بستروں، کمبلوں، پانی کے ٹینکوں اور تَرپالوں کی اشد ضرورت ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے راشن میں آٹے، گھی، چاول، دالوں، پتی اور پینے…
کوئٹہ : (ویب ڈیسک) ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن کا مواصلاتی نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے اورائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے متاثر ہے۔ واضح رہےکہ بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کوئٹہ میں بھی مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر اسلام آباد میں سفراء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد کے لیے ڈونرز، دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں مقیم سفیروں اور ہائی کمشنروں سے ملاقات کروں گا تاکہ انہیں چیلنج کی نوعیت اور مدد کی ضرورت سے آگاہ کروں۔ دوسری جانب…