تازہ تر ین

پنجاب اسپورٹس بورڈ کا قومی ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

لاہور : (ویب ڈیسک) اسپورٹس بورڈ پنجاب نے قومی ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کو انعامات سے نوازنے کے لیے آئندہ ہفتے تقریب کا انعقاد کرے گا جس میں ایتھلیٹس ہیرو ارشد ندیم کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں نوح دستگیر بٹ، طاہر شریف، انعام بٹ زمان انور کو بھی میڈلز جیتنے پر انعامات دیے جائیں گے۔اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ماضی کے اسپورٹس ہیروز کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جائے گا ، تقریب میں نوجوان ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کے لیے بھی خصوصی اعلانات کیے جائیں گے۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب نے اس حوالے سے تقریب کی تیاریوں کاآغاز کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain