تازہ تر ین

عازمین عمرہ کی بس کو حادثہ، دو عمانی شہری جاں بحق

ریاض: (ویب ڈیسک) عمرے کیلئے مکہ جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں دو عمانی شہری جاں بحق ہوگئے۔
ریاض میں عمانی سفارتخانے نے اپنے دو شہریوں کی موت کی تصدیق کردی ہےجب کہ ہلال احمر مکہ کے مطابق حادثہ بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کچھ افراد معمولی زخمی ہیں جبکہ کچھ افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔
عمانی سفارتخانے کا کہنا ہے بس میں سوار تمام افراد عمانی شہری تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی نعشوں کو عمان منتقل کرنے کیلئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain