فیصل آباد (این این آئی) حرمت رسولۖ پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عاشق رسولۖ غازی علم دین شہید کا 97واں یوم شہادت 31 اکتوبر کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میںدینی جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں غازی علم دین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ غازی علم دین شہید نے 16 اپریل 1929 کو حضور نبی کریمۖ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔ غازی علم دین شہید کو 31 اکتوبر 1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسولۖ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔
عاشق رسول ۖ غازی علم دین کا97واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا

