Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
    • کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
    • ANF کیمختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد
    • کینٹ بورڈ راولپنڈی کے علاقے بینک روڈ کیننن روڈ اور حیدر روڈ پر اولڈ گرانٹ پراپرٹیز کو غیر قانونی طور پر کمرشل پلازوں اور دکانوںمیں تبدیل کرنے کے مناظر ۔
    • اولڈ گرانٹ پر اپرٹیز پر مبینہ ملی بھگت سےغیر قانونی تعمیرات قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان
    • ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان
    • گوجرخان میں چوری کی دو وارداتیں،پانچ لاکھ روپے سے زائد رقم چوری
    • راولپنڈی ،10 افرادگرفتار، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اشتہاری محمد جنید نعمان جدید تکنیکی وسائل بروے کار لاتے ہوئے گرفتار
    • سکیورٹی معاملات اور مالیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
    • پاکستان سفارتخانہ برلن کے زیراہتمام یوم سیاہ جموں کشمیر پر سیمینار
    • بحریہ فیز 7 میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، ڈیک، موبائل فونز برآمد ملزمان گرفتار
    • ڈاکٹر حمیرا عنبرین ویمن لیڈرز پروجیکٹ کے لیڈرشپ بوٹ کیمپ کیلئے منتخب
    • کراچی: ڈیفنس میں اسلحے کے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، وزیر داخلہ کا نوٹس
    • لیسکو کا بجلی چوروں کے سہولت کار افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرنیکا فیصلہ
    • پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی ایک اور بڑی کامیابی
    • بھارتی جیلوں سے 4 پاکستانی ماہی گیررہا’ ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے
    • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا پاک کالونی میں مشترکہ آپریشن، 2 مبینہ بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شو کاز نوٹس آنکھوں کا دھوکہ عدالت میں غلط رپورٹ کیسے جمع کرائی گئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    By Khabrain Newsاکتوبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(نیوز ایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 20 لاکھ روپے کے جعلی چیک کے مقدمے میں پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او ملتان سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس عالیہ  نیلم نے شہری شہباز نور کی مقدمے کے اخراج سے متعلق درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالتی حکم پر سی پی او ملتان عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے سی پی او ملتان سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے کیس کا جائزہ لیا ہے اور وہ اپنے محکمے کی کارکردگی کے بارے میں کیا کہیں گے؟ عدالت نے نشاندہی کی کہ پولیس رپورٹ میں ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، جبکہ مدعی کے ساتھ راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت بھی کنفرم ہوچکی ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سوال اٹھایا کہ پولیس اہلکار فائل کیوں نہیں دیکھتے اور عدالت میں غلط رپورٹ کیسے جمع کرائی گئی؟ انہوں نے ریمارکس دئیے کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کی کارروائی محض دکھاوا نہیں ہونی چاہیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ شوکاز نوٹس آنکھوں کا دھوکہ ہے، ہم کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، ایک ماہ بعد شوکاز نوٹس اور معطلی کے احکامات واپس لے لیے جاتے ہیں، اس لیے ایسی کارروائیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ کیا پولیس صرف انہی مقدمات میں کارروائی کرتی ہے جن میں عدالت اسے طلب کرتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ 2018 کا مقدمہ ہے، مدعی رقم لے کر پاکستان سے جا چکا ہے، جبکہ ملزم اب بھی مقدمے میں پھنسا ہوا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مقدمات کے غیر ضروری التوا اور پولیس کی کارروائیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں 2021 کے مقدمات نمٹائے جا چکے ہیں، لیکن پولیس کی جانب سے دوبارہ چالان جمع کرانے پر پرانا مقدمہ پھر عدالتی نظام میں آجاتا ہے۔انہوں نے ریمارکس دئیے کہ پولیس افسران کو محض اختیارات استعمال کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر توجہ دینی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ کام میں وعدوں کی نہیں، عملی اقدامات کی اہمیت ہوتی ہے۔اس موقع پر سی پی او ملتان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسی صورت حال پیدا نہیں ہوگی۔عدالت نے مقدمے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ایک ماہ کے اندر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
    چیف جسٹس

    Khabrain News

      Keep Reading

      تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

      کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

      منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.