Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
    • سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
    • قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
    • ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، کم عمر بچہ جاں بحق
    • حکومت قرضے لیکر عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، ملک شاہد نواز گجر
    • وفاقی وزیر عبد العلیم کا قبضہ مافیا کیخلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعلان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
    • اسلام آباد میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد
    • ایوانِ بالا اور اسمبلی اجلاسوں کے دوران ملک میں امن و امان کی دگرگوں صورت حال
    • مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث سابق سپروائزر امتیاز دوبارہ سپروائزر تعینات
    • سی سی آر اے اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • گائوں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب
    • وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت تاریخی کامیابی
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برطانوی ادارے سے اشتراک
    • تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
    • کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
    • ANF کیمختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان سفارتخانہ برلن کے زیراہتمام یوم سیاہ جموں کشمیر پر سیمینار

    By Khabrain Newsاکتوبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر)پاکستان سفارت خانہ برلن کے زیر اہتمام سفارت خانے میں یوم سیاہ جموں و کشمیر کے موقع پر ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرنا اور بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر (IIOJK)کے عوام کی منصفانہ جدوجہدِ آزادی کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں پاکستانی و
    کشمیری کمیونٹی کے اراکین، جرمن شہریوں، ماہرینِ تعلیم، تھنک ٹینک کے نمائندگان، سول سوسائٹی اور میڈیا کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان، جرمنی اور آزاد جموں و کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔سفیرِ پاکستان سلمان شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری بھائی بہنوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔نامور کشمیری رہنمائوں الطاف حسین وانی، شمیم شال اور علی رضا سید نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی ابتر انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کشمیری کاز کی مسلسل سفارتی حمایت پر حکومت اور عوامِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پرشین سوسائٹی کے اعزازی صدر فولکر چاپکے نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں خیالات کا اظہار کیا۔جبکہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ہانس ڈوبے نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور انسانی المیے کی اختتام پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ اس کے علاوہ سفارت خانے میں ایک فوٹو نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کے جرات کو تصاویر کے ذریعے دکھایا گیا۔ شرکا نے جرمنی میں اس مسئلے پر آگاہی پھیلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

      اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ

      سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.