اسلام آباد(پ ر) قومی ادار صحت (NIH) نے آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک (IGN) کے تکنیکی تعاون سے پاکستان میں نمک میں آئیوڈین کی آمیزش کی نگرانی اور جائزے کے نظام (FORTIMAS) کے پہلے پائلٹ منصوبے کےباقی صفحہ6بقیہ نمبر 19\نتائج پیش کر دیئے ہیں ۔ اجلاس کی صدارت قومی ادار صحت کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ مظہر نثار نے کی، جنہوں نے اجلاس کے اختتام پر اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔ آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کی جنوبی ایشیا کے لیے ریجنل کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر رینوکا جے تِسا نے خطے میں آئیوڈین کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سطح کے اوسط اعداد و شمار بعض اوقات مقامی سطح پر موجود کمی اور مسائل کی حقیقی صورتحال کی عکاسی نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے سری لنکا میں مخصوص نگرانی کے مراکز کے ذریعے کیے جانے والے سرویلنس نظام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس طریق کار نے اصلاحی اقدامات کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر فیض رسول نے پاکستان میں FORTIMAS نظام متعارف کرانے کی ضرورت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ قومی ادار صحت کے چیف نیوٹریشن (IN&H)، ڈاکٹر تنویر ابراہیم نے اجلا س کے شرکا کو پائلٹ منصوبے کے نتائج سے آگاہ کیا ۔ڈاکٹر تنویر ابراہیم نے منصوبے کے طریق کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے تحت اسکول کے بچوں سے گھروں میں استعمال ہونے والے نمک کے نمونے حاصل کیے گئے، جبکہ حمل کے ابتدائی مراحل میں موجود خواتین سے دورانِ حمل طبی معائنے کے مراکز میں پیشاب کے نمونے جمع کیے گئے۔ تمام نمونوں کے تجزیے قومی ادار صحت کی لیبارٹریوں میں کیے گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ بنیادی مسئلہ ایسے نمک کا ہے جس میں آئیوڈین موجود تو ہے، لیکن اس کی مقدار مقررہ معیار سے کم ہے، نہ کہ ایسے نمک کا جس میں آئیوڈین بالکل شامل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ منصوبے سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستان کے اپنے سرکاری اداروں کے ذریعے کم لاگت پر مسلسل اور مثر نگرانی کا نظام چلایا جا سکتا ہے۔یہ پائلٹ منصوبہ دسمبر 2024 سے اگست 2025 تک ضلع راولپنڈی میں مکمل طور پر سرکاری نظام کے تحت چلایا گیا۔ نتائج کے مطابق گھریلو استعمال کے تقریبا تمام نمک کے نمونوں میں کسی نہ کسی مقدار میں آئیوڈین موجود تھی، تاہم ہر 10 میں سے صرف تقریبا 4 نمونے ہی 15 پارٹس فی ملین (ppm) کے قومی معیار پر پورے اترے۔تحصیل کہوٹہ میں معیار پر پورا اترنے والے نمونوں کی شرح سب سے کم رہی، جہاں ہر پانچ میں سے تقریبا ایک نمونہ مقررہ معیار کے مطابق پایا گیا۔ اس کے برعکس ٹیکسلا، مری اور وسطی راولپنڈی میں یہ شرح تقریبا 40 فیصد رہی۔تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین کے پیشاب میں آئیوڈین کی درمیانی سطح 113 مائیکروگرام فی لیٹر (g/L) ریکارڈ کی گئی، جو عالمی ادار صحت (WHO) کے مقرر کردہ معیار 150 مائیکروگرام فی لیٹر سے کم ہے۔اجلاس میں وفاقی اور صوبائی محکموں، فوڈ اتھارٹیز، نمک کی صنعت، تعلیمی و تحقیقی اداروں، یونیسیف (UNICEF)، نیوٹریشن انٹرنیشنل، عالمی ادار خوراک (WFP) اور گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن (GAIN) کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکا نے FORTIMAS نظام کو قومی ادار صحت میں مستقل بنیادوں پر قائم کرنے اور اس کا دائرہ کار ملک کے دیگر صوبوں تک بڑھانے کے امکانات اور ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
بریکنگ نیوز
- ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
- سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
- قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
- ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، کم عمر بچہ جاں بحق
- حکومت قرضے لیکر عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، ملک شاہد نواز گجر
- وفاقی وزیر عبد العلیم کا قبضہ مافیا کیخلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعلان
- چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
- اسلام آباد میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- ایوانِ بالا اور اسمبلی اجلاسوں کے دوران ملک میں امن و امان کی دگرگوں صورت حال
- مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث سابق سپروائزر امتیاز دوبارہ سپروائزر تعینات
- سی سی آر اے اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گائوں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب
- وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت تاریخی کامیابی
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برطانوی ادارے سے اشتراک
- تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
- کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
- ANF کیمختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد
