Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے علاقے بی بلاک سیٹلائٹ فائون میں غیر قانونی تعمیرات کا منظر۔
    • کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہیں، سینیٹر نیلوفر بختیار
    • اسلام آباد: صدر استحکام پاکستان پارٹی ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ،حاجی نواز رضا، افضل بٹ، عامر محبوب ، سردار فارم ہائوس میں سینئر صحافیوں ،اینکرپرسنز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • مضبوط ‘ خوشحال پاکستان کے3 نکاتی ایجنڈے پر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی:طارق فضل
    • مسلہ کشمیر پر صحافت کا کردار ستائش حل کیلئے ملکر اقام عالم جھنجھوڑنا ہو گا سردار تنویر الیاس
    • ڈائریکٹر جنرل سی سی آر اے میجر جنرل ظفر اللہ خان ہلا ل امتیاز اور وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر قمر الزمان کی موجودگی میں دونوں اداروں کے نمائندگان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں ۔
    • فرانس’ سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب’ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری
    • وفاقی سرکاری ملازمین، لاہور کے رہائشیوں کیلئے اہم خوشخبری
    • ایس پی صدر انعم شیر کا تھانہ مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا سرپرائز وزٹ
    • لاہور ہائیکورٹ:سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست’ ریکارڈ سمیت 3 نومبر کو طلب
    • ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر 2026 میں 435ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، بیرسٹر دانیال چوہدری
    • خانپور میں مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی حتمی ڈیڈ لائن قریب
    • رحیم آباد میڈین اور سروس روڈ کی گرین بیلٹس میں پودے لگانیکا کام مکمل
    • تھانہ سول لائن کے مشہور حنا جاوید قتل کیس میں مزید خوفناک تفصیلات سامنے آئی
    • ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
    • سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
    • قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برطانوی ادارے سے اشتراک

    By Khabrain Newsاکتوبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ ہنرمند نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ عملی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یونیورسٹی تعلیم کو روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ کے لیے جدید تربیتی مواقع پیدا کرنے کے لیے قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کو فروغ دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے سنٹر فار لائف لانگ لرننگ اور برطانیہ کے ادارے وائزرمائنڈز ایجوکیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفاہمت کی یادداشت پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار راجہ عمر یونس اور وائزرمائنڈز ایجوکیشن، برطانیہ کی جانب سے ڈاکٹر طاہر محمود نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد تاحیات تعلیم (لائف لانگ لرننگ) کے فروغ، ہنرمندی کی ترقی اور تعلیم کو روزگار کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معیاری اور قابلِ رسائی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ طلبہ کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق عملی اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترجیح ہے کہ طلبہ صرف ڈگری کے حصول تک محدود نہ رہیں بلکہ ایسی مہارتیں بھی سیکھیں جو انہیں روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے اور بدلتی ہوئی پیشہ ورانہ ضروریات سے ہم آہنگ ہونے کے قابل بنائیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وائزرمائنڈز ایجوکیشن کے ساتھ یہ اشتراک تاحیات تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ، جدید تربیتی مواقع کی فراہمی اور طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مثر ثابت ہوگا۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے تعلیمی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے، جدید تربیتی مواقع کی فراہمی کے لیے تعاون کریں گے اور مشترکہ تعلیمی و ہنرمندی پر مبنی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر محمود نے وائزرمائنڈز ایجوکیشن کی خدمات اور سہولیات کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مختلف پہلوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔فیکلٹی آف ایجوکیشن کی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر نوید سلطانہ نے کہا کہ یونیورسٹی جدید تعلیمی تقاضوں اور معاشرے کی بدلتی ہوئی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرامز کے لیے قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اشتراک طلبہ کو علمی قابلیت کے ساتھ عملی مہارتیں حاصل کرنے اور پیشہ ورانہ میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔سنٹر فار لائف لانگ لرننگ کی ڈائریکٹر، ڈاکٹر طوبی سلیم نے کہا کہ وائزرمائنڈز ایجوکیشن کے ساتھ اشتراک سے طلبہ کے لیے جدید تعلیمی و تربیتی مواقع، نئی مہارتیں سیکھنے اور بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرنے کے امکانات بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر فار لائف لانگ لرننگ ایسے پروگرامز کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے جو علم کو عملی مہارتوں سے مربوط کرتے ہوئے ملک میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے علاقے بی بلاک سیٹلائٹ فائون میں غیر قانونی تعمیرات کا منظر۔

      کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہیں، سینیٹر نیلوفر بختیار

      اسلام آباد: صدر استحکام پاکستان پارٹی ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ،حاجی نواز رضا، افضل بٹ، عامر محبوب ، سردار فارم ہائوس میں سینئر صحافیوں ،اینکرپرسنز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.