Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ
    • سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری
    • قومی ادار صحت اور آئیوڈین گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام اجلاس
    • ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، کم عمر بچہ جاں بحق
    • حکومت قرضے لیکر عوام پر مہنگائی کا بم گرا رہی ہے، ملک شاہد نواز گجر
    • وفاقی وزیر عبد العلیم کا قبضہ مافیا کیخلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعلان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
    • اسلام آباد میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد
    • ایوانِ بالا اور اسمبلی اجلاسوں کے دوران ملک میں امن و امان کی دگرگوں صورت حال
    • مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث سابق سپروائزر امتیاز دوبارہ سپروائزر تعینات
    • سی سی آر اے اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • گائوں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب
    • وگہل کو علیحدہ یونین کونسل کی شناخت تاریخی کامیابی
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا برطانوی ادارے سے اشتراک
    • تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
    • کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • منشیات سپلائر منظور کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
    • ANF کیمختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی سی آر اے اور ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    By Khabrain Newsاکتوبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے درمیان پاکستان میں کینابس کے ابھرتے ہوئے شعبے میں سائنسی تحقیق، تکنیکی تعاون اور ریگولیٹری نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر عابدہ رضا جبکہ سی سی آر اے کی جانب سے ڈائریکٹر آصف ہارون نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سی سی آر اے میجر جنرل (ر) ظفراللہ خان ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور وائس چانسلر پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان بھی موجود تھے۔اس شراکت داری کا بنیادی مقصد سائنسی تحقیق اور ریگولیٹری نظام کے درمیان مثر رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ مستند سائنسی شواہد اور قابلِ اعتماد نتائج کی بنیاد پر سی سی آر اے کو ریگولیٹری فیصلوں میں معاونت فراہم کی جا سکے۔ دونوں ادارے معیاری جانچ، ذمہ دارانہ تحقیق اور سائنسی و تکنیکی استعداد کار میں اضافے کے لیے اپنی مہارت، وسائل اور تکنیکی معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ اس اشتراک کے تحت کینابینوئڈز کی شناخت اور مقدار کے تعین، تجزیاتی طریقہ ہائے کار کی تیاری اور توثیق، کیمیائی تجزیے، اور کینابس کی حیاتیات، جینیات، بائیوٹیکنالوجی اور حیاتیاتی طور پر مثر مرکبات پر تحقیق بھی کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل سی سی آر اے میجر جنرل (ر) ظفراللہ خان ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے اس مفاہمتی یادداشت کو ابھرتے ہوئے صنعتی شعبے کے لیے سائنسی بنیادوں پر ایک مثر نظام کی تشکیل میں اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مثر ریگولیٹری نگرانی کے لیے قابلِ اعتماد سائنسی شواہد، معیاری ٹیسٹنگ اور مضبوط ادارہ جاتی استعداد کار بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔معاہدے کے تحت تعاون کے اہم شعبوں میں کینابس کی حیاتیات اور بائیوٹیکنالوجی پر مشترکہ تحقیق، پودوں، ان کے عرق اور دیگر مشتقات کی جانچ و تجزیہ، تجزیاتی طریقہ ہائے کار کی تیاری اور توثیق، کینابینوئڈز کی شناخت و مقدار کا تعین، ریگولیٹری فیصلوں کے لیے سائنسی معاونت اور سی سی آر اے کی لیبارٹریوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تکنیکی تربیت شامل ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے اس معاہدے کو ریگولیٹری نظام اور سائنسی ترقی کو باہم مربوط کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے ایس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور سی سی آر اے کے درمیان یہ شراکت داری ریگولیٹری نگرانی اور جدید سائنسی تحقیق و جدت کا امتزاج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام یونیورسٹی کے اس عزم کا عکاس ہے کہ وہ اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو قومی ترجیحات اور ابھرتے ہوئے سائنسی و صنعتی شعبوں کی ترقی کے لیے بروئے کار لائے گی اور تعلیمی و تحقیقی اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری

      اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سورٹھ مبشر کا شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ

      سیکریٹری اور کنٹرولر کی پوسٹوں پر مستقل تعیناتیوں کی منظوری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.