تربیلا غازی (نامہ نگار)گاں پہائی میں تین روز سے سرکاری ٹیوب ویل خراب، عوام پانی کی بوند بوند
کو ترس گئے،محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی پر سوالاتدس سال گزرنے کے باوجود سرکاری وال مین تعینات نہ ہو سکا، سابق چیئرمین وی سی پہائی ملک شیر اعظم بغیر معاوضے کے خدمات انجام دینے پر مجبور،تحصیل غازی کے نواحی گاں پہائی میں سرکاری ٹیوب ویل گزشتہ تین روز سے خراب ہونے کے باعث اہلِ علاقہ پینے کے پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں،جبکہ متعلقہ محکمہ کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے،مقامی آبادی کے مطابق متعدد بار محکمہ کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے ٹیوب ویل کی خرابی دور کرنے کی درخواست کی گئی،تاہم ہر بار آنے کی یقین دہانی کے باوجود تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا،عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ بنیادی انسانی ضرورت پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا ذمہ دار محکمہ آخر کب اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا،سابق چیئرمین وی سی پہائی ملک شیر اعظم نے اس صورتِ حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ سرکاری ٹیوب ویل کی تنصیب کو تقریبا دس سال گزر چکے ہیں،مگر آج تک باقاعدہ سرکاری وال مین تعینات نہیں کیا گیا،وہ خود عوامی خدمت کے جذبے کے تحت گزشتہ دس سال سے بغیر کسی معاوضے کے وال مین کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں،لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے اس سنگین انتظامی غفلت کا نوٹس نہ لیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے،ملک شیر اعظم نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گاں پہائی کے خراب ٹیوب ویل کو فوری طور پر ٹھیک کرکے پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور مستقل بنیادوں پر سرکاری وال مین تعینات کیا جائے،تاکہ عوام کو بار بار پانی کی قلت اور غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو اہلِ علاقہ کا متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کرنا ان کا حق ہوگا،انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ غفلت کے ذمہ داران کا تعین کرکے جواب دہی یقینی بنائی جائے اور گاں کے مکینوں کو پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی میں مزید تاخیر نہ کی جائے ۔
