راولپنڈی(سٹی رپورٹر)کلرسیداں پولیس کی کارروائی،15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے15سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،مدعی مقدمہ کے مطاق ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی، کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
