راولپنڈی(سٹی رپورٹر)کینٹ بورڈ راولپنڈی کے علاقے میں درجنوں اولڈ گرانٹ پراپرٹیز پر مبینہ
طور پر افسران اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے تزئین و آرائش کے نام پر غیر قانونی کمرشل پلازے، دوکانیں، مارکیٹیں تعمیر کروا کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈیفنس منسٹر اور سیکریٹری دفاع، کور کمانڈر راولپنڈی، کواٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو اور ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ راولپنڈی کے افسران اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے صرف بینک روڈ،کیننن روڈ حید ر روڈ پر افسران اور اہلکاروں بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ نے بھاری نذرانے لیکر درجنوں اولڈ گرانٹ پراپرٹیز پر کیسے کمرشل پلازے مارکیٹیں، دوکانیں بنوا دی ہیں ، ان افسران اور اہلکاروں کی جانب سے درجنوں نوٹس غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں بھیجے گئے تھے ، اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والے ان مذکورہ لوگوں کو دفتر کینٹ بورڈ راولپنڈی بلوایا گیا تھا ، اور بعد ازاں ان لوگوں سے ساز باز کر کے ان کی فائلوں پر اعتراضات لگا کر فائلیں بلڈنگ سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں رکھ دی گئی ہیں، اور ان لوگوں سے مبینہ طور پر بھاری نذرانے لیکر وہاں اب پلازے، مارکیٹ،دوکانیں بنوا دی گئی ہیں،جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ، کوارٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو راولپنڈی اور ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز ان کا تھرڈ پارٹی سے ان علاقوں کا سروے کروائیں تو سینکڑوں دوکانیں اور پلازہ مل جائینگے ، جن سے قومی خزانے میں اربوں روپے جمع ہو سکتے ہیں ، اور کینٹ بورڈ راولپنڈی کو نقصان پہنچانے والوں کو نوکریوں سے فارغ کر کے عبرت کا نشان بنا دیا جائے ، تا کہ آئندہ کوئی دوسرے افسران ایسا غلط کوئی کام نہ کریں،کینٹ بورڈ کی جانب سے غیر قانونی طور پر بنائے جانے والی بلڈنگ کے مالکان کو نوٹس دیے جاتے ہیں،اور ان پراپرٹیز کو سیل بھی کیا جاتا ہے،جو بعد ازاں مبینہ طور پر بھاری نذرانے لیکر پھر ڈی سیل کر دی جاتی ہیں، گزشتہ ماہ مبینہ طور پر بھاری نذرانہ لیکر آدم جی روڈ صدر راولپنڈی میں اولڈ گرانٹ پراپرٹیز نمبرز 1642 اینڈ 198 ٹو 200 نمبر کی اس اولڈ گرانٹ پراپرٹیز کو کمرشل کر کے پلازہ و مارکیٹ بنوادی ہے، جبکہ لیز پالیسی 2008 کے تحت اولڈ گرانٹ پراپرٹیز کمرشل نہیں ہو سکتی تھی ان افسران اور اہل کاروں کی مبینہ ملی بھگت سے اپنے فائدے کی خاطر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا ،شہری وسماجی حلقوں نے کوارٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو راولپنڈی اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ ،اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
