روات(نمائندہ خبریں )ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر مرزا وقاص کی بڑی کارروائی: بحریہ فیز 7 میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، ڈیک، موبائل فونز اور ملزمان گرفتار ایس ایچ او روات مرزا وقاص کی سربراہی میں پولیس نے بحریہ ٹان فیز 7 میں لگا تار تیسرے دن کارروائی کرتے ہوئے اونچی آواز میں میوزک لگا کر ڈانس پارٹی کرنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے. پولیس نے موقع سے سانڈ سسٹم (ڈیک)، موبائل فونز اور دیگر سامان ضبط کر لیا ہے. بحریہ ٹان فیز 7 جوس لینڈ پلازہ کی پشت پر واقع مارخور پلازہ کی بالائی منزل پر فلیٹ میں تیز آواز میں میوزک چل رہا ہے جس سے شہریوں کا امن خراب ہو رہا ہے.مخبر کی اطلاع پر پولیس پارٹی فوری طور پر مذکورہ مقام پر پہنچی. موقع پر ایک عورت پلازہ کے نیچے راہگیروں کو فحش اشارے کر کے مبینہ طور پر بدکاری کی ترغیب دے رہی تھی، جو پولیس کو دیکھ کر تیز قدموں سے بالائی منزل کی طرف بھاگی، جسے لیدی کانسٹیبل کی مدد سے قابو کر لیا گیا.بعد ازاں بالائی منزل کے فلیٹ نمبر 3 کی تلاشی لی گئی تو اندر افراد اونچی آواز میں ڈیک لگا کر ڈانس پارٹی کر رہے تھے. پولیس نے موقع پر موجود تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا. گرفتار شدگان میں فہیم اللہ، احتشام الحق، محمد علی، محمد وقاص اور محسن علی شامل ہیں.ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے یہ فلیٹ موسی حمزہ نامی شخص سے کرائے پر لے رکھا تھا، تاہم قانون کے مطابق تھانے میں کوئی کرایہ داری اندراج (کرایہ نامہ) نہیں کروایا گیا تھا. پولیس نے وقوعہ سے سانڈ سسٹم (ڈیک) اور ملزمان کے زیرِ استعمال موبائل فونز بطورِ ثبوت اپنی تحویل میں لے لیے ہیں.
