کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار افراد کی جانب سے مبینہ طور پر
اسلحے کے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کا وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔وائرل ویڈیو میں کار سوار افراد کو راہ گیروں کو اسلحہ دکھا کر ہراساں کرتے اور ان کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ویڈیو کی صداقت سمیت واقعے کے تمام حقائق کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
