کراچی(نیوز ایجنسیاں )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے
کہ پٹرولیم لیوی کے خلاف اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا، نومبر کے وسط میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم لیوی کی شدید مذمت کی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارچ سے قبل لیوی ختم کرنے کے لیے شفاف اور واضح نظام وضع کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد مارچ کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، پٹرولیم لیوی کا 70 فیصد سے زائد بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے، جو اس مد میں حکومت کو 100ارب روپے سے زائد ادا کر رہا ہے۔انہوں نے حکومت کی ریلیف پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر ماہ عوام سے ڈیڑھ سو ارب روپے لیوی وصول کرتی ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں صرف 32ارب روپے کا ریلیف دیا جاتا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس نامکمل ریلیف کو قبول نہیں کرے گی اور عوام کو ان کا مکمل حق ملنا چاہیے، بصورت دیگر حتمی فیصلہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جاری احتجاجی تحریک کے باعث حکومت کا ہاتھ کسی حد تک رکا ہے اور عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارم 47کی حکومت ہو یا 48کی، عوام کو ریلیف دینے کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا کوئی ذاتی مفاد نہیں، وہ عوامی حقوق کی خاطر میدان میں موجود ہے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھے گی۔
حافظ نعیم الرحمن
بریکنگ نیوز
- نئی آٹو پالیسی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 85 ارب کے سیلز ٹیکس ریلیف کی امید
- پنجاب حکومت کا پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ
- پیپلزپارٹی اور اقلیتوں کے مابین قدرتی اتحاد ہے:حسن مرتضیٰ
- مریم نشاط کالونی کینٹ میں ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ ممبر شپ اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔
- روس ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
- خیبرپختونخوا؛ پبی میں کھمبوں سے 11 ہزار وولٹ لائن تار چوری، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا
- برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا
- حکومت کا 90روز میں 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہمی کا منصوبہ
- گوجرانوالا پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک
- سکھرمیں ایل پی جی ٹینکر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- سردار ظہور اقبال ‘سید قمر رضا کے ہمراہ احسان الحق باجوہ سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- سیلاب سے تحفظ کے منصوبوں پر آئندہ 10 سال میں 18ارب ڈالر خرچ کرنیکا منصوبہ
- ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مثر اقدامات کیے جائیں، فیصل کریم
- سموگ سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ، امیر افراد حفاظتی اقدامات کر سکتے ہیں: مصدق ملک
- تعمیراتی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت اصلاحات لا رہی ہے:احد چیمہ
- سونا پرانے ریٹ پر برقرار فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 647 روپے پر ٹھر گئی
- پیرس: پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب۔
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- اینیمیشن تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے:مراد علی شاہ
- افغان طالبان رجیم کی انسانیت دشمنی قرینے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی
