اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانس سیکریٹری تحصیل بارکونسل پبیخیبرپختونخوا کی تحصیل پبی
کے علاقے اکبرپورہ میں دو کلو میٹر طویل بجلی کی 11 ہزار وولٹ لائن کی تار چوری کر لی گئی جس کے نتیجے میں علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پبی کے علاقے کیمپ کورونہ اکبرپورہ میں نامعلوم چور رات کے وقت بجلی کے کھمبوں سے تقریبا دو کلومیٹر طویل 11 ہزار وولٹ لائن کے تار کاٹ کر لے گئے، جس کے باعث علاقہ بجلی سے محروم ہو کر تاریکی میں ڈوب گیا۔کھمبوں سے بجلی کے تار کی چوری کے خطرناک واقعے پر علاقے کے عوام نے تشویش کا اظہار کیا۔تحصیل بار کونسل پبی کے فنانس سیکریٹری نجم الزمان ایڈووکیٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پولیس گشت نہ ہونے کے باعث چوروں کو واردات کا موقع ملا۔ان کا کہنا تھا کہ دو کلومیٹر طویل بجلی لائن کے تار کاٹ کر لے جانا معمولی بات نہیں، اگر پولیس باقاعدگی سے گشت کرتی تو اس قسم کی واردات کو روکا جا سکتا تھا۔انہوں نے ڈی پی او نوشہرہ سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملوث چوروں کو گرفتار کیا جائے۔
تار چوری
بریکنگ نیوز
- سکیورٹی معاملات اور مالیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
- پاکستان سفارتخانہ برلن کے زیراہتمام یوم سیاہ جموں کشمیر پر سیمینار
- بحریہ فیز 7 میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، ڈیک، موبائل فونز برآمد ملزمان گرفتار
- ڈاکٹر حمیرا عنبرین ویمن لیڈرز پروجیکٹ کے لیڈرشپ بوٹ کیمپ کیلئے منتخب
- کراچی: ڈیفنس میں اسلحے کے زور پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل، وزیر داخلہ کا نوٹس
- لیسکو کا بجلی چوروں کے سہولت کار افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرنیکا فیصلہ
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی ایک اور بڑی کامیابی
- بھارتی جیلوں سے 4 پاکستانی ماہی گیررہا’ ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے
- کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا پاک کالونی میں مشترکہ آپریشن، 2 مبینہ بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار
- کراچی واٹر کارپوریشن میں پیشگی آڈٹ کے بغیر چیک جاری ہونے کا انکشاف
- نئی آٹو پالیسی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 85 ارب کے سیلز ٹیکس ریلیف کی امید
- پنجاب حکومت کا پنشنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ
- پیپلزپارٹی اور اقلیتوں کے مابین قدرتی اتحاد ہے:حسن مرتضیٰ
- مریم نشاط کالونی کینٹ میں ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ ممبر شپ اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔
- روس ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
- خیبرپختونخوا؛ پبی میں کھمبوں سے 11 ہزار وولٹ لائن تار چوری، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا
- برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا
- حکومت کا 90روز میں 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہمی کا منصوبہ
- گوجرانوالا پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک
- سکھرمیں ایل پی جی ٹینکر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
