کراچی(خبریں ڈیجیٹل)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 35 ڈالر فی اونس کااضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت بڑھ کر 4 ہزار 31 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 61 روپے مہنگی ہونے کے بعد 5 ہزار 854 روپے کی ہوگئی

