Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم عرف کا لا پہلوان خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • PTIپارلیمانی پارٹی کا 8 گھنٹے طویل اجلاس
    • وکلاء نظام انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کریں چیف جسٹس
    • کے پی کے’ 12 اضلاع سے طالبان کو نکالنے کی تیاریاں، ٹاسکدیدیا گیا
    • اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بلوچستان کے بار اراکین کے وفد کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • لاہور پھر فضائی آلودگی میں دنیا بھرمیں پہلے نمبر پہنچ گیا
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی کی اہم ملاقات
    • تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
    • تہران:ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے نیشنل سکیورٹی کونسل کے عہدیدار محسن رضائی ملاقات کر رہے ہیں
    • پاکستان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے: طارق فضل چودھری
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا عالمی انصاف پر سوالیہ نشان ہے: شازیہ مری
    • 24گھنٹوں میں 1276 حملے حوثی کمانڈر و ہلاک اہلکار ہلاک سعودی اتحاد نے3میزائل 4 ڈرون حملے ناکام بنا دیئے
    • بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو پاکستان آنے کی دعوت
    • فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا:نیتن یاہو
    • زرمبادلہ ذخائر 21.5ارب ڈالر، ٹیکس وصولی 3.1ٹریلین تک پہنچ گئی
    • عاشق رسول ۖ غازی علم دین کا97واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا
    • پٹرول 3.19 روپے سستا ڈیزل 2.25 روپے مہنگا
    • قومی اسمبلی نے 27اکتوبر یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صاحب حیثیت افراد سولر لگا کر رعایت سے فائدہ اٹھاتے وزیر توانائی 200 یونٹ کی حد ختم کرنے پر غور

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی صارفین کو
    ریلیف دینے کے موجودہ نظام میں تبدیلی پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت 200 یونٹ کی حد کے بجائے غربت کی بنیاد پر ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 200یونٹ کی حد ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ صاحبِ حیثیت افراد سولر سسٹم لگا کر اپنے بجلی کے یونٹ 200سے کم کر لیتے ہیں اور رعایت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف سلیب کا تعین ضروری ہے تاکہ مستقبل میں یہ مسئلہ ختم ہو، 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ گئی، 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں میں زیادہ تر صارفین شمسی توانائی استعمال کرتے ہیں۔اویس لغاری نے کہا کہ حکومت یونٹس کے بجائے غربت کی بنیاد پر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے نظام پر کام کر رہی ہے، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو ریلیف دینے کے لیے منصوبے پر کام جاری ہے۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم ہو کر 1670 ارب روپے رہ گیا ہے اور آئندہ چار سال کے دوران گردشی قرضے ختم کرنے کا ہدف ہے، آئندہ چار سال میں گردشی قرضوں پر ڈیٹ سروس سرچارج بھی ختم ہو جائے گا۔اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کے قیام کے وقت وزارت توانائی کو 1180 ارب روپے بجٹ سپورٹ ملتی تھی جبکہ وزارت توانائی کی بجٹ سپورٹ رواں سال کم ہو کر 700 ارب روپے رہ گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کے نقصانات میں ہر سال کمی کی گئی ہے، ڈسکوز کے نقصانات میں کمی کا فائدہ ابھی تک صارفین کو نہیں پہنچ سکا۔سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف کا تعلق پاکستان کے کروڑوں عوام سے ہے، پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے بل بھی عوام کی بساط سے باہر ہیں، 200 یونٹ سے ایک یونٹ زیادہ استعمال کرنے پر بل اچانک دگنا ہو جاتا ہے، کیا ڈسکوز کی بجلی چوری کا بوجھ بھی غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں حکومتی ارکان کی عدم موجودگی اور کورم پورا نہ ہونے کے باعث کارروائی متاثر ہوئی، جبکہ اپوزیشن نے ایوان میں وزرا اور ارکان کی عدم موجودگی پر اعتراض اٹھایا۔ اجلاس میں صحافیوں نے بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ کی پریس گیلریوں سے واک آٹ کیا، تاہم سینیٹرز کی یقین دہانی کے بعد صحافیوں نے احتجاج ختم کر دیا۔پرائزائیڈنگ آفیسر سینیٹر عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی غیر حاضری پر اپوزیشن نے اعتراض کیا۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ایوان میں کوئی وزیر موجود نہیں، سوالات کے جواب کون دے گا؟ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ایوان کا مذاق بنایا جا رہا ہے، اجلاس تاخیر سے شروع ہونے کے باوجود حکومتی ارکان موجود نہیں ہیں۔اس دوران سینیٹر محسن عزیز نے کورم کی نشاندہی کردی، جس پر گھنٹیاں بجائی گئیں، تاہم کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کیا گیا۔ وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو ایک بار پھر کورم کی کمی سامنے آئی اور ایوان میں صرف آٹھ ارکان موجود تھے۔ کورم پورا کرنے کے لیے دوبارہ گھنٹیاں بجائی گئیں، جس کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان میں واپس آگئے۔ ایک رکن کی آمد کے بعد کورم مکمل ہوا اور کارروائی دوبارہ شروع کر دی گئی۔اجلاس کے دوران صحافیوں نے پارلیمنٹ کی پریس گیلریوں سے واک آؤٹ کیا۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحافیوں کے مسائل سننے کے لیے پریس گیلری پہنچے اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد صحافیوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔دوسری جانب اجلاس کے دوران حکومتی بنچوں پر ارکان کی تعداد انتہائی کم رہی اور اس وقت حکومتی نشستوں پر صرف دو ارکان موجود تھے۔ سینیٹ کا اجلاس جمعرات کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
    اویس لغاری

    Khabrain News

      Keep Reading

      ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم عرف کا لا پہلوان خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔

      تہران:ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے نیشنل سکیورٹی کونسل کے عہدیدار محسن رضائی ملاقات کر رہے ہیں

      پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.