تازہ تر ین

100 سالہ خاتون کی منفرد خواہش بالآخر پولیس اہلکاروں نے پوری کردی

آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) انسان کی زندگی میں کئی خواہشات اور مقاصد ہوتے ہیں جنہیں وہ مرنے سے پہلے پورا کرنا چاہتا ہے،کچھ لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں تو کچھ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ مشہور شخصیت بن جائیں لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی کافی منفرد خواہشات ہوتیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں بتارہے ہیں جن کی زندگی کی ایک ایسی منفرد خواہش تھی جو ان کی 100ویں سالگرہ پربالآخر پوری ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی جین بیکنٹن کی خواہش تھی کہ زندگی میں ایک بار انہیں پولیس گرفتار کرے اور ہتھکڑی لگائے کیوں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی جرم نہیں کیا تو وہ عام زندگی گزار کر بور ہوگئی تھیں۔
تاہم جین کی یہ خواہش گزشتہ دنوں ان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلوی پولیس نے پوری کردی۔
رپورٹس کے مطابق وکٹوریا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہمیں جین کی خواہش کے بارے میں معلوم ہوا تو ہم نے ان کی سالگرہ پر انہیں عارضی طور پرگرفتار کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ہم نے جین کو گرفتار کرنے کے لیے 3 کانسٹبلز ان کی سالگرہ کی تقریب میں بھیجے اور خاتون کی خواہش پوری کرنے کیلئے انہوں نے تھوڑی دیر کیلئے انہیں ہتھکڑی بھی لگائی۔ تاہم بعد ازاں انہیں اتار دیا گیا۔
اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے جین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
جین نے خواہش پوری کرنے پر پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کی سب سے بہترین سالگرہ تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain