تازہ تر ین

قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرےگا

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر نے پاکستان کو یومیہ 3 سے4 ہزار ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے۔
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
مصدق ملک کے مطابق قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم کے مطابق قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرےگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کےلیے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائےگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain